مہاراشٹر کے اقلیتی فلاح و بہبود کے وزیر نواب ملک نے او بی سی ریزرویشن معاملے پر Nawab Malik on OBC Reservationایک بیان میں کہا کہ ہماری پارٹی کا یہ بھی موقف ہے کہ او بی سی ریزرویشن OBC Reservation کے بغیر کوئی الیکشن نہ کرایا جائے۔ ریاستی کابینہ میں اس ضمن میں قانون بھی منظور ہوا اور اس کا آرڈیننس بھی نکالا گیا ہے۔ اس طرح کے قانون ملک کی بیشتر ریاستوں میں بنائے گئے ہیں اور اسی طرح ریاستی حکومت نے بھی قانون بنایا ہے لیکن سپریم کورٹ نے اس پر روک لگادی ہے۔ اب اس معاملے میں نئے سرے سے جائزہ لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس ملک میں منڈل کمیشن کی سفارشات لاگو ہونے کے بعد اس وقت کی حکومت نے 27 فیصد ریزرویشن دینے کا فیصلہ کیا تھا جسے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔ لیکن اس ریزرویشن کو سپریم کورٹ نے منظوری دی تھی۔ ملازمت، تعلیم اور کریمی لیئر کی شرط لاگو کی گئی تھی لیکن ریاستی ریزرویشن پر کسی قسم کی شرط عائد نہیں ہے۔ 50 فیصد کی حد کے تحت جہاں قبائلی آبادی زیادہ ہے وہاں اسی بنیاد پر ریزرویشن ملے گا۔ ان اضلاع میں ایس سی اور ایس ٹی کے لیے 50 فیصد ریزرویشن کو چھوڑ کر باقی اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں او بی سی کوریزرویشن دینے کے لیے قانون بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: