اردو

urdu

ETV Bharat / state

اذان مقابلے پر سوال اٹھانے والوں کو نواب ملک کا جواب - mumbai news

ریاستی وزیر و این سی پی ترجمان نواب ملک نے کہا کہ ہے شیوسینا کی جانب سے منعقد کیے جانے والے اذان مقابلے نے کہیں نہ کہیں ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو زندہ رکھنے کا کام کیا ہے۔

image
image

By

Published : Dec 1, 2020, 5:27 PM IST

مہاراشٹر کے ریاستی وزیر نواب ملک نے کہا ہے کہ لوگوں کو یہ سمجھنا ہوگا کہ گیتا پڑھنے کے مقابلے میں کئی مسلم بچوں نے حصہ لیا اور اعلیٰ مقام حاصل کیا اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ انہوں نے ایسے کسی پروگرام میں حصہ لے کر اس مذہب میں شمولیت اختیار کرلی، چونکہ یہ ایک فن ہے اسے مذہبی نظریہ سے دیکھنا غلط ہوگا۔

اذان مقابلے پر سوال اٹھانے والوں کو نواب ملک کا جواب

واضح رہے کہ اذان مقابلے کی شیوسینا رہنما پانڈورنگ سکپال نے حمایت کی تھی جس کے بعد سے بی جے پی نے شیوسینا کو جم کر نشانہ بنایا ہے جبکہ اذان مقابلے کو 'فاونڈیشن فار یو' نام کی غیر سرکاری تنظیم آرگنائز کر رہی ہے۔

اس بات کو لیکر تنظیم کے ذمہ داروں نے سکپال سے ملاقات کی تھی اور اس ملاقات میں سکپال نے اذان مقابلے کی حمایت کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد بی جے پی نے اسے سیاسی موضوع بنا دیا۔

حالانکہ پانڈورنگ سکپال نے یہ واضح کر دیا ہے کہ اس مقابلے کو انہوں نے آرگنائز نہیں کیا ہے۔ یاد رہے کہ تنظیم کے ایک رکن شکیل صدیقی شیوسینا کے رکن بھی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details