ممبئی: سارہ علی خان بالی ووڈ کی خوبصورت اور مقبول اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جو اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔ اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو ہیں اور اپنی زندگی سے جڑی ہر چھوٹی چھوٹی بات اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی نظر آتی ہیں۔ اداکارہ اپنے گلیمرس انداز کے لیے مشہور ہیں کیونکہ وہ اکثر اپنے دلکش انداز سے بھری تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ جسے دیکھ کر مداحوں کی سانسیں رک جاتی ہیں۔ ایک بار پھر اداکارہ کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں لیکن اس بار لوگ ان کے گلیمرس انداز کے بجائے ان کی سادگی کو پسند کر رہے ہیں۔
سارہ علی خان کیدارناتھ دھام پہنچی جہاں انہوں نے کبھی مندر کے سامنے اور کبھی برفیلی چوٹیوں کے سامنے کھڑی اپنی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں۔ انہوں نے برفیلے میدانوں میں اپنے سادہ انداز سے مداحوں کو متاثر کیا۔اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں وہ شدید برف باری کے درمیان کیدارناتھ دھام کا دورہ کرتی نظر آرہی ہیں۔ ایک تصویر میں اُنہوں نے سردی سے بچنے کے لیے اپنے پورے چہرے کو ٹوپی سے ڈھانپ رکھا ہے جب کہ دوسری تصویر میں وہ زمین پر بیٹھی چائے کی چسکیاں لیتے نظر آرہی ہیں۔جس کے بعد مداح انہیں کافی ٹرول کررہے ہیں جس سے متعلق رکن اسمبلی و سابق ریاستی وزیر جیتندر اوہاڑ نے کہا کہ لوگوں کو اس طرح سے ٹرول نہیں کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ مجھے اور میری بیٹی کو بھی کئی مرتبہ ٹرول کیاگیا ہے۔