اردو

urdu

ETV Bharat / state

NCP Press Conference In Malegaon کارپوریشن کی عوام پر بوجھ ڈال کر اضافی ٹیکس وصول کرنے کی منصوبہ بندی: آصف شیخ - مہاراشٹر اردو نیوز

مالیگاؤں کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے ایک پریس کانفرنس میں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی سالانہ آمدنی، اخراجات اور حکومتی اسکیمات جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 11, 2023, 11:27 AM IST

کارپوریشن کی عوام پر بوجھ ڈال کر اضافی ٹیکس وصول کرنے کی منصوبہ بندی: آصف شیخ

مالیگاؤں: ریاست مہارشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں سابق رکن اسمبلی آصف شیخ کی جانب سے ان کی رابطہ آفس پر ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔ جہاں آصف شیخ نے میونسپل کارپوریشن کی سالانہ آمدنی اور اخراجات کے ساتھ ساتھ کارپوریشن حکومت کی اسکیموں کے لئے اپنے حصے کی رقم شامل کرنے جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے میونسپل کمشنر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر کروڑوں روپے کی اسکیم لاکر عوام کو گمراہ کررہے ہیں اور مالیگاؤں کارپوریشن کو اب تک 375 کروڑ روپے کے اخراجات کا بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ میونسپل کمشنر بھالچند گوساوی کی تقریباً 1100 کروڑ روپے کی تجاویز کو حکومت نے منظوری دی ہے اور تقریباً 375 کروڑ روپے میونسپل کارپوریشن کو اپنے حصہ کے طور پر مختص کرتے ہوئے حکومت کو دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم مالیگاؤں کارپوریشن کی موجودہ مالی صورتحال پر غور کریں تو آج میونسپل کارپوریشن نے 186 کروڑ کے کام مکمل کیے ہیں اور اسپل ورک کے بل ادا نہ ہونے کی وجہ سے یہ کام زیر التوا ہیں۔ جبکہ ٹھیکہ داروں کو 186 کروڑ روپے ادا کرنا باقی ہے۔ اس کے علاوہ انتظامیہ کے اخراجات روز بروز بڑھتے جارہے ہیں اور حال ہی میں کمشنر نے 500 عارضی ملازمین (مان دھن) کی تنخواہ دگنی کر کے اخراجات میں اضافہ کر دیا ہے۔

آصف شیخ نے مزید کہا کہ میونسپل انتظامیہ مذکورہ تمام امور کے لیے لگنے والے اخراجات کے ساتھ ساتھ میونسپل حصہ کی ملکیت میں بھی کمی کرنے جارہی ہے۔ کیا یہ سمجھا جائے کہ میونسپل انتظامیہ اپنی ملکیت کی زمین بیچنے جا رہی ہے؟ یا کارپوریشن کسی بینک، مالیاتی ادارے سے قرضہ لینے والی ہے، یا پھر مالیگاؤں کی عوام پر بوجھ ڈال کر اضافی ٹیکس وصول کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہیں؟ انہوں نے کہا کہ یہ تمام اہم مسائل ہیں اور حکومت کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ وہ میونسپل انتظامیہ سے اس بارے میں باز برس کرے۔ ایک سوال کے جواب میں آصف شیخ نے کہا کہ اس معاملے میں انہوں نے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے، وزیر مالیات و نائب وزیراعلیٰ دیویندر فرنویس، مہاراشٹر کے چیف سیکرٹری منو کمار سری واستو، نگر وکاس پردھان سیکریٹری وغیرہ کو ایک مطالباتی مکتوب روانہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کو فنڈز دینے سے پہلے میونسپل کارپوریشن کی مالی صورتحال ( سالانہ آمدنی)، اخراجات اور جس طریقے سے میونسپل کارپوریشن سرکاری اسکیموں کے لئے اپنے حصے کی رقم شامل کرنے جارہی ہے اس کی آئندہ 10 دنوں میں جانچ پڑتال کی جائے اور مالیگاؤں شہر کی عوام کے ساتھ انصاف کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات کی یکسوئی نہیں کی گئی تو وہ شہر کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے بامبے ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی بھی دائر کریں گے۔

منظور شدہ کاموں کی فہرست اور کارپوریشن کے حصہ کی رقم

1) ندی اسکیم کے تحت موسم ندی کی درستی و صفائی کیلئے 13 کروڑ 15 لاکھ 27 ہزار پانچ سو روپے میں سے کارپوریشن کو 2 کروڑ 63 لاکھ 550 روپے ادا کرنے ہونگے۔

2) مہاراشٹر سورن جینتی نگر اتھان اسکیم کے تحت وارڈ نمبر 7 سے 10 سوئگاؤں میں انڈر گراؤنڈ گٹر تعمیر کرنے کیلئے 5 کروڑ 79 لاکھ سات ہزار 349 روپے تخمینہ میں سے کارپوریشن کو 1 کروڑ 39 لاکھ 72 ہزار سات 857 روپے ادا کرنا ہوگا۔

3) مہاراشٹر نگر اتھان ضلعی سطح پر منظور اسکیم سے 3 کروڑ 46 لاکھ 64 ہزار 236 روپے میں سے کارپوریشن کو 1 کروڑ 2 لاکھ ہندرہ ہزار 298 روپے ادا کرنے ہونگے۔

4) مہاراشٹر سورن جینتی نگر اتھان ضلعی سطح پر منظور اسکیم سے 3 کروڑ 69 لاکھ 88 ہزار 518 روپے میں سے کارپوریشن کو ایک کروڑ دس لاکھ 36 ہزار 555 روپے ادا کرنے ہونگے۔

5) مہاراشٹر نگر اتھان ضلعی سطح پر منظور اسکیم سے 40 کروڑ 59 ہزار 139 روپے میں سے کارپوریشن کو 73 لاکھ 9 ہزار 339 روپے ادا کرنے ہونگے۔

6) مہاراشٹر نگر اتھان ضلعی سطح پر منظور پانچ کروڑ پچاس لاکھ روپے میں سے کارپوریشن کو ایک کروڑ 81 لاکھ پچاس ہزار روپے ادا کرنے ہونگے۔

7) مہاراشٹر نگر اتھان ضلعی سطح پر 22 کاموں کیلئے چار کروڑ ایک لاکھ 91 ہزار 154 روپے میں سے ایک کروڑ 17 لاکھ 30 ہزار 833 روپے ادا کرنے ہونگے۔

8) مہاراشٹر سورن جینتی نگر اتھان ضلعی سطح پر مہا ابھیان سے 29 کروڑ 3 لاکھ 12 ہزار 187 روپے میں سے کارپوریشن کو 8 کروڑ دس لاکھ 73 ہزار 659 روپے ادا کرنے ہونگے۔

9) مہاراشٹر سورن جینتی نگر اتھان مہا ابھیان سے راستے تعمیر کرنے کیلئے 99 کروڑ 67 لاکھ روپے میں سے مالیگاؤں کارپوریشن کو 27 کروڑ 71 لاکھ روپے ادا کرنے ہونگے۔

10) مرکزی حکومت کی امرت اسکیم 2 کے تحت 4 سو 77 کروڑ 60 لاکھ روپے میں سے 149 کروڑ 71 لاکھ روپے مالیگاؤں کارپوریشن کو ادا کرنے ہونگے۔

11) ریاستی سرکار کی امرت اسکیم کے تحت واٹر سپلائی (محکمہ آب) کیلئے 146 کروڑ روپے میں سے 37 کروڑ 75 لاکھ 90 ہزار روپے مالیگاؤں کارپوریشن کو ادا کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : Stone Pelting in Malegaon مالیگاؤں تشدد کے خلاف درج ایف آئی آر میں ساری دفعات قابل ضمانت، جنتادل سیکولر

ABOUT THE AUTHOR

...view details