مالیگاؤں:ریاست میں مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں راشٹروادی کانگریس پارٹی (این سی پی)کے ضلع صدر و سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید کی جانب سے اردو میڈیا سینٹر پر پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔ پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے آصف شیخ رشید نے میونسپل کمشنر کے ذریعے کارپوریشن و شہر کے ہونے والے مبینہ طور پر نقصانات اور بدعنوانیوں پر روشنی ڈالی۔
آصف شیخ رشید نے میونسپل کمشنر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کارپوریشن اور شہر کو برباد کرنے کے لئے ایسے بدعنوان کمشنر کی تقرری کی گئی ہے۔ کیونکہ موسم ندی سے متصل زیر تعمیر وال کمپاؤنڈ کا 13 کروڑ روپے کا ٹینڈر تھا، لیکن کمشنر نے اس ٹینڈر میں اضافی 24 فی صد کرتے ہوئے ساڑھے تین کروڑ روپے زائد دھولیہ کی کمپنی کو اس کام کو پورا کرنے کے لیے دیا۔شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے 100 کروڑ روپے کے ٹینڈر میں اضافی 10 فیصد زائد دیئے گئے، جبکہ یہ اضافی رقم کارپوریشن کے جنرل فنڈ سے دی جاتی ہیں۔