نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی جانب سے ’ڈرگس فری کیمپس‘ مہم چلائی جارہی ہے جس کے ذریعہ ممبئی اور گوا سمیت مہاراشٹرا کے 200 سے زائد تعلیمی مراکز میں منشیات سے متعلق بیداری مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس مہم کے ذریعه طلبہ و طالبات کو منشیات کے نقصانات سے واقف کروایا جائے گا۔
نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے نے بتایا کہ ہم اگر منشیات پر قابو پانا چاہتے ہیں تو ہمیں سب سے پہلے اسکی بنیاد کو کھوکھلا کرنا ہوگا، کیونکہ منشیات کے استعمال کا آغاز انہی مقامات سے ہوتا ہے۔ پہلے یہ شوقیہ ہوتا ہے جو بعد میں لعنت بن جاتی ہے اور یہیں سے منشیات کی خرید و فروخت کا سلسہ شروع ہوتا ہے۔