اردو

urdu

ETV Bharat / state

Aryan Khan Case: آرین خان کے خلاف ثبوت نہ ہونے سے متعلق رپورٹ کی تردید - آرین خان معاملہ

آرین خان کے حوالے سے ایک خبر شوسل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں کہا جارہا ہے کہ ایس آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ 'آرین خان کے پاس سے کوئی بھی منشیات برآمد نہیں ہوئی تھی، انہیں جبرا پھنسایا گیا ہے No evidence Aryan was part of conspiracy, SIT اور ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے'۔ وہیں این سی بی نے اس خبر کی تردید کی ہے۔

آرین خان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں
آرین خان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں

By

Published : Mar 2, 2022, 9:54 PM IST

ممبئی: این سی بی نے فلم اداکار شاہ رخ خان کے فرزند آرین خان کے خلاف کوئی ثبوت نہ ہونے سے متعلق خبر اس کی تردید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیا No evidence Aryan was part of conspiracy, SIT۔

اطلاعات کے مطابق آرین خان کو گزشتہ سال ٹرکس کیس میں این سی بی ممبئی نے گرفتار کیا تھا اور منشیات خریدنے سمیت دیگر منشیات فروشوں سے رابطہ رکھنے کا بھی الزام عائد کیا تھا۔

اس معاملے کے بعد این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے پر شاہ رخ خان کو نشانہ بنانے کا الزام بھی لگایا گیا تھا جس کے بعد اس معاملہ کی انکوائری این سی بی سے لے کر ایس آئی ٹی کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

اس دوران آرین خان کے حوالے سے ایک خبر شوسل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں کہا جارہا ہے کہ ایس آئی ٹی نے اپنے رپورٹ میں دعوہ کیا ہے کہ 'آرین خان کے پاس سے کوئی بھی منشیات برآمد نہیں ہوئی تھی، انہیں جبرا پھنسایا گیا ہے اور ان کے خلاف کوئی ثبوت No evidence Aryan was part of conspiracy, SIT بھی نہیں ہیں'۔

مزید پڑھیں:


اس خبر کے بعد این سی بی نے وضاحت کی ہے کہ آرین کے خلاف جہاں تک ثبوتوں کی عدم دستیابی کی بات ہے تو اس میں کوئی صداقت نہیں ہے اور محض قیاس آرائیاں ہیں۔ این سی بی کی مکمل رپورٹ پیش کر نے سے قبل کچھ کہنا غلط ہوگا، کیونکہ ابھی تک این سی بی کی ٹاسک فورس ایس آئی ٹی نے رپورٹ پیش نہیں کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details