سشانت معاملے میں 'ڈرگ کنیکشن' کی تحقیقات کے لئے ممبئی پہنچی این سی بی کی ٹیم نے دو منشیات سمگلرز کو گرفتار کیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ 'ان کے پاس سے منشیات بھی برآمد کی گئی ہے۔ لیکن ان سمگلروں کا سشانت کے معاملے سے کسی بھی طرح کا لیک اب تک سامنے نہیں آیا ہے۔'
وہیں این سی بی کی ٹیم ان سے مسلسل پوچھ گچھ کر رہی ہے اور منشیات کے پورے ریکیٹ کے بارے میں معلومات حاصل کررہی ہے۔