اردو

urdu

ETV Bharat / state

این سی بی نے نواب ملِک کے داماد کو گرفتار کیا - ممبئی

مہاراشٹر کے ریاستی وزیر نواب ملِک کے داماد سمیر خان ڈرگس معاملے میں کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی)نے گرفتار کر لیا ہے۔ وہیں دوسری جانب بی جے پی رہنما کریٹ سومیا نے مطالبہ کیا ہے کہ نواب ملک کو فوری طور پر کابینہ سے نکال دیا جائے۔

nawab malik
nawab malik

By

Published : Jan 14, 2021, 1:41 AM IST

این سی بی نے نواب ملِک کے داماد سمیر خان جنوبی ممبئی کے بیلاڑ اسٹیٹ میں واقع اپنی آفس میں پوچھ تاچھ کے لیے طلب کیا تھا جہاں تفصیلی پوچھ تاچھ کے بعد انہیں گرفتار کر لیا۔

این سی بی کے ریجنل ڈائیریکٹر نے بتایا کہ سمیر خان کو ایک ڈرگ پیڈلر کے کیس میں پوچھ تاچھ کے لیے طلب کیا گیا تھا۔

نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے حال ہی میں دو سو کلوگرام منشیات ضبط کی تھی، جس کے بعد اس سے منسلک افراد کی تلاش کی جا رہی ہے۔اس معاملے میں کئی نامی گرامی ہستیاں پہلے ہی نارکوٹکس کنٹرول کی گرفت میں آ چکی ہیں، جبکہ کئی لوگوں کے خلاف کارروائی جاری ہے اور مہاراشٹر حکومت میں کابینہ کے وزیر نواب ملک کے دامان سمیر خان بھی اس کی گرفت میں آگئے ہیں۔ سمیر خان نے نواب ملک کی بیٹی نیلوفر سے شادی کی ہے۔

این سی بی ذرائع کے مطابق سمیر خان اور منشیات فروش کرن سجنانی کے درمیان 20 ہزار روپے کا لین دین ہوا تھا اور بہت ممکن ہے کہ یہ لین دین منشیات کے لیے ہی ہوا ہے۔ اس جانکاری کے بعد نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے سمیر خان کو نوٹس جاری کر کے پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا۔

دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما کریٹ سومیا نے نواب ملک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ فوری طور پر نواب ملک کو کابینہ سے نکال دیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نواب ملک نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو پر یہ الزام عائد کیا تھا کہ وہ منشیات فروشوں پر کارروائی کرنے کے بجائے اُنہیں بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ منشیات کے عادی افراد کو گرفتار کر کے جیل بھیجنے کی بجائے اُنہیں ایسی جگہ بھیجنا چاہئے جہاں وہ منشیات سے چھٹکارہ پاسکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details