مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی کی حیثیت سے حلف لینے کے بعد اجیت پوار پر نکتہ چینی کرتے ہوئے این سی پی کے رہنما نواب ملک نے ہفتے کے روز کہا کہ ان کی پارٹی نے حاضری کے لیے ارکان اسمبلی سے دستخط لیے تھے جن کا بعد میں غلط استعمال کیا گیا۔
اراکین اسمبلی کے دستخط کا غلط استعمال کیا گیا - دیویندر فڑنویس نے دوسری مرتبہ وزیر اعلی کا حلف لیا
این سی پی رہنما نواب ملک کا کہنا ہے کہ پارٹی میں شرکت کے لیے اراکین اسمبلی سے دستخط لیے گئے تھے اور اسی دستخط کی کاپی کا غلط استعمال کیا گیا ہے۔
ارکان اسمبلی کی دستخط کا غلط استعمال کیا گیا
آج صبح دیویندر فڑنویس نے دوسری مرتبہ وزیر اعلی کا حلف لیا وہی این سی پی کے رہنما اجیت پوار نے نائب وزیر اعلی کا حلف لیا۔ جس کے بعد این سی پی سربراہ نے اجیت پوار کے فیصلے کو ان کا ذاتی فیصلہ قرار دیا۔
واضح رہے کہ این سی پی سربراہ شرد پوار نے اجیت پوار کو لیجسلیچر پارٹی لیڈر کے عہدے سے برطرف کردیا ہے۔