منی لانڈرنگ کیس Money Laundering Case میں ای ڈی نے 23 فروری کو این سی پی رہنما نواب ملک کو گرفتار کر کے کورٹ میں پیش کیا تھا جس کے بعد ممبئی کی خصوصی پی ایم ایل اے عدالت نے انہیں ای ڈی کی تحویل میں بھیجا تھا اور آج نواب ملک کی ای ڈی کسٹڈی ختم ہوگئی جس کے بعد انہیں 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا۔
Nawab Malik Sent to Judicial Custody: نواب ملک کی ای ڈی تحویل ختم، عدالتی حراست میں بھیجے گئے - نواب ملک عدالتی تحویل میں
این سی پی رہنما و مہاراشٹر کے ریاستی وزیر نواب ملک Nawab Malik's ED Custody End کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی کسٹڈی ختم ہوگئی ED Arrested Nawab Malik جس کے بعد انہیں 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔
این سی پی رہنما و مہاراشٹر کے ریاستی وزیر نواب ملک
نواب ملک کو 23 فروری کو گرفتار کیا گیا تھا، ED Arrested Nawab Malik ان پر الزام ہے کہ داؤد ابراہیم گروہ کی جائیداد کو ان کی ملکیت والی کمپنی نے مارکیٹ ریٹ سے کم داموں میں خریدا تھا اور اس کی خرید میں نقد روپیوں کا استعمال ہوا ہے جو کالا دھن کے زمرے میں آتا ہے۔