ممبئی: مہاراشٹر کے وزیر اور این سی پی لیڈر نواب ملک جنہیں 25 فروری بروز جمعہ کو پیٹ میں درد کی شکایت کے بعد ممبئی کے سرکاری جے جے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا Nawab Malik discharged from JJ Hospital آج صبح اسپتال میں انہیں چھٹی دے دی جس کے بعد وہ اسپتال سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفتر لائے گئے جہاں انھیں منی لانڈرنگ معاملات کی سماعت کرنے والی خصوصی پی ایم ایل اے عدالت نے 3 مارچ تک ای ڈی کی حراست میں رکھے جانے کا حکم جاری کیا ہے۔
جے جے اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ آج صبح نواب ملک کا ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے طبی معائنہ کیا تھا اور وہ طبی اعتبار سے صحت مند پائے جانے کے بعد انھیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔
نواب ملک کو 23 فروری کو گرفتار کیا گیا Nawab Malik Arrested تھا، ان پر الزام ہیکہ داؤد ابراہیم گروہ کی جائداد کو انکی ملکیت والی کمپنی نے مارکیٹ ریٹ سے کم داموں میں خریدا تھا۔
ای ڈی کے ذرائع کا کہنا ہیکہ ملک پوچھ گچھ کے دوران تعاون نہیں کر رہے ہیں۔