ممبئی: نواب ملک کی گرفتاری کے بعد ایک بار پھر سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ جرم اور سیاست دونوں کے درمیان بہت فرق نہیں ہوتا۔
نواب ملک اور انڈر ورلڈ کے تعلقات کا انکشاف ای ڈی کی کارروائی میں اس بات کا خلاصہ ہوا ہے کہ داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر کے ڈرائیور سلیم پٹیل سے نواب ملک نے ایک زمین خریدی تھی۔ اسی کو حوالہ بناکر ای ڈی نے نواب ملک کو گرفتار Nawab Malik and the underworld relationship revealed کیا ہے۔
نواب ملک اور انڈر ورلڈ کے تعلقات کا انکشاف اس سے پہلے بھی دیویندر فڈنویس نے نواب ملک اور انڈر ولڈ کے مراسم کا انکشاف کیا تھا اور اسی کے بعد سے نواب ملک پر مصیبت کے بادل منڈلانے لگے تھے۔ حالانکہ اس سے پہلے بھی این سی پی کے لیڈران پر انڈر ورلڈ سے مراسم کے الزام عائد کئے جاتے رہے ہیں۔
نواب ملک اور انڈر ورلڈ کے تعلقات کا انکشاف اطلاعات کے مطابق 11 برس قبل حسینہ پارکر کی ڈرائیور سلیم پٹیل اور جرم کی دنیا سے وابستہ افراد کے ساتھ آنجہانی آر آر پاٹل کا ویڈیو لیک ہوا تھا وہ ویڈیو اس وقت کے مناریٹی کمیشن کے چیئرمین نسیم صدیقی کے گھر کی تھی جب عید کے موقع پر نسیم صدیقی نے ایک پارٹی منعقد کی تھی جس میں سلیم پٹیل، مبین قریشی سمیت کئی لوگ موجود تھے۔
نسیم صدیقی کی اس ویڈیو کے بعد این سی پی نے ان سے کنارہ کشی اختیار کرنی شروع کردی اور نتیجہ یہ ہوا کہ نسیم صدیقی کا سیاسی کیریئر پوری طرح سے ختم ہوگیا اور آج ان کا تعارف سابق مایناریٹی کمیشن کے چیئرمین کے طور پر کیا جاتا ہے، تاہم کل کی پریس کانفرنس میں نسیم صدیقی نمودار تو ہوئے تھے لیکن اُنہیں پہنچانے والا کوئی نہیں تھا۔
مزید پڑھیں:
ملک کی گرفتاری کے بعد پھر ایک بار کورٹ کے اطراف میں اُنکے حامیوں کی تعداد دیکھی گئی اسی ہجوم میں مبین قریشی بھی نظر آئے Nawab Malik and the underworld relationship revealed ۔ حالانکہ نواب ملک کی گرفتاری کے بعد ای ڈی کی نگاہیں اُن لوگوں پر بھی ہے جن کے انڈرولڈ سے گہرے مراسم ہیں وہ چاہے سیاسی لیڈر ہوں یا کاروباری۔
نواب ملک اور انڈر ورلڈ کے تعلقات کا انکشاف
ملک کی گرفتاری کے بعد اب اہم سوال یہ ہے کہ کیا ملک صرف سلیم پٹیل کی ملکیت خریدنے اور منی لانڈرنگ کے ہی ملزم ہیں یا ای ڈی اس گرفتاری کے بعد ایسا کچھ کرنے والی ہے جس سے نواب ملک کا سیاسی مستقبل پوری طرح سے تباہ ہو جائے گا۔