ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناسک کے سنر علاقے میں آدھی رات کے وقت نامعلوم افراد نے الیکٹرک دکان کے گودام میں گھس کر الیکٹرک موٹر، گرائنڈر وہیل، بیٹری انورٹر اور بھی کئی الیکٹرک ساز و سامان (مالیت 926515 روپے) کی چوری کرکے فرار ہوگئے۔ اس معاملے میں سینیئر پولیس اسٹیشن میں دفعہ 457/380 رجسٹریشن نمبر 1027/2020 کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔
ناسک گرامین پولیس ایس پی سچن پاٹل نے چوری کے واقعات کا جائزہ لیا اور ریکارڈ پر درج مجرموں کے موجودہ ٹھکانے کے بارے میں خفیہ معلومات حاصل کی۔ اس معاملے میں نامعلوم ملزمان کے جرائم کا اعتراف کرنے کے طریقہ کار سے حاصل کردہ خفیہ معلومات کے مطابق ٹیم کو اطلاع ملی کہ ملزم اورنگ آباد شہر سے ہے۔ اسی طرح اسکواڈ کے افسران اور عملہ نے اورنگ آباد شہر میں تلاشی مہم کے ذریعے ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ انہوں نے اورنگ آباد اور جالنا سے اپنے تین ساتھیوں سمیت جرم کا اعتراف کیا۔