اردو

urdu

ETV Bharat / state

ناسک: پولیس مبصر اور الیکشن آفیسر برطرف

مہاراشٹر میں انتخابات آخری مراحل میں ہیں اور تمام جماعتوں پورے جوش کے ساتھ تشہیری مہم میں مصروف ہیں، اس دوران الیکشن کمیشن نے ضلع ناسک کے دو عہدیداروں کو برطرف کر دیا ہے۔

پولیس مبصر اور الیکشن آفیسر برطرف

By

Published : Oct 18, 2019, 6:22 PM IST

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے مہاراشٹر کے ضلع ناسک کے مغرب میں پولیس مبصر اور ریٹرننگ افسر کو برطرف کر دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ سکم کے ضمنی انتخاب میں وویک دوبے کو خصوصی مبصر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق ناسک میں انتخابات کے دوران پولیس مبصر اور ریٹرننگ آفیسر کو ووٹر پرچیوں میں تاخیر اور لاپروائی سے تقسیم کی وجہ سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اور نئے مبصر کی تقرری جلد ہی کی جائے گی۔

اطلاعات کے مطابق وویک دوبے، آندھرا پردیش کیڈر کے انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) آفیسر ہیں، انہیں سکم میں پوکلوک کامرانگ اسمبلی حلقہ میں ضمنی انتخاب کے لیے خصوصی مبصر کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details