مہاراشٹر کے وزیر دادابھسے جی کا عائشہ نگر آگ متاثر بستی کا دورہ مالیگاؤں:ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں واقع عائشہ نگر نوری فنکشن ہال سے متصل بستی میں ایک مکان میں آگ لگنے کے سبب تقریبا 20 سے زیادہ مکانات متاثر ہوگئے۔ فائر بریگیڈ عملہ کی بدوقت کوشش سے کئی گھنٹوں کے بعد آگ پر قابو پانے میں کامیابی حاصل ہوئی۔ جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، لیکن بڑے پیمانے پر مالی نقصان کا اندیشہ بتایا گیا ہے۔
اس بھیانک آتشزدگی حادثے کے بعد ناسک رابطہ وزیر دادابھسے جی نے آگ متاثر بستی عائشہ نگر کا دورہ کرتے ہوئے متاثرین سے ملاقات کی، اور پرانت آفسر کے ساتھ تمام مکانات کا معائنہ کیا۔وزیر دادابھسے نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ آتشزدگی کی وجہ سے 25 مکانات متاثر ہوئے ہیں۔ جن گھروں کا نقصان ہوا ہے، اس کے پنچنامے کا حکم پرانت آفسر کو دے دیا گیا ہے۔ پنچنامہ مکمل ہونے کے بعد جن کا نقصان ہوا انہیں حکومت کی جانب سے قانون کے مطابق معاوضہ دیا جائے گا۔
وہیں دوسری جانب جمعیت علماء (سلیمانی چوک مالیگاؤں) کے ایک وفد نے آگ متاثرین سے ملاقات کی۔ متاثر مکانات کا سروے کیا۔ جمعیت علماء کے رکن انیس اظہر نے بتایا کہ اس حادثے میں جن افراد کے دستاویزات جل گئے ہیں، ان افراد کے سرکاری دستاویزات کو دوبارہ بنوا کر دیئے جائیں گے۔جمعیتت علماء کی جانب سے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں؛اورنگ آباد کی شاہ گنج مسجد كے 300 سال مکمل ہونے پر جشن کا انعقاد
جس کے مکمل سروے کے بعد متاثرین کو دوبارہ بسانے کا بہتر طریقہ سے نظام کیا جائے گا۔ جمعیتہ علماء کے رکن نے کہا کہ ایسے مشکل حالات میں کچھ اوباش قسم کے افراد نے متاثرین کے گھروں میں مدد کی عزض سے گھس کر روزمرہ اور قیمتی اشیاء پر ہاتھ صاف کرلیا ہے۔ انہوں نے پولیس انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے افراد کی شناخت کی جائے اور ان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔