اردو

urdu

ETV Bharat / state

ناسک بس حادثہ: 10 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان - دونوں گاڑیوں کو کنویں کے باہر نکالا

وزیر ٹرانسپورٹ اور ایم ایس آر ٹی سی کے چیئرمین انل پرب نے منگل کے روز ناسک حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 10-10 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

مہاراشٹر: وزیر ٹرانسپورٹ کا 10 روپے معاوضے کا اعلان
مہاراشٹر: وزیر ٹرانسپورٹ کا 10 روپے معاوضے کا اعلان

By

Published : Jan 29, 2020, 9:58 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 9:10 AM IST

پرب نے بتایا کہ 'ناسک کے قریب حادثہ انتہائی افسوسناک ہے۔ ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے معاوضہ اور تمام زخمیوں کو مفت طبی امداد دی جائے گی'۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس مالیگاؤں سے کلون جارہی تھی۔

ضلع ناسک میں کلون میں واقع ایس ٹی بس اور ایپے رکشا کے درمیان زبردست ٹکر ہوگئی جس کے بعد بس اور رکشا کنویں میں گر گئے۔


اس حادثے میں بس اور رکشا دونوں ہی کنویں میں گر گئے جس کی وجہ سے اب تک ہلاکت 21 تک پہنچ چکی ہے جب زخمیوں کی تعداد بڑھ کر 35 ہوگئی ہے۔

پولیس اور راحت رسانی کے دستوں نے کافی مشقت کے بعد دونوں گاڑیوں کو کنویں کے باہر نکالا اور اس حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو جنرل اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرادیا گیا۔


حادثے کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ اچانک بس کا ایک ٹائر پھٹ گیا جس کی وجہ سے ڈرائیور توازن برقرار نہ رکھ سکا اور یہ حادثہ رونما ہوا۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 9:10 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details