اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممتاز سماجی کارکن میدھا پاٹکر کا پاسپورٹ ضبط - نرمدا بچاؤ آندولن

ممبئی کے آر پی او نے کہا ہے 1996 سے لیکر 2017 تک میدھا پاٹکر کے خلاف 9 فوجداری مقدمات درج کیے گئے تھے لیکن انہوں نے پاسپورٹ فارم داخل کرنے کے وقت ان کا ذکر نہیں کیا۔

Narmada Bachao Andolan activist Medha Patkars passport seized
نرمدا بچاؤ آندولن رہنما میدھا پٹکر کا پاسپورٹ ضبط

By

Published : Dec 11, 2019, 10:56 PM IST

معروف سماجی کارکن و نرمدا بچاؤ آندولن کی رہنما میدھا پاٹکر کا پاسپورٹ ممبئی ریجنل پاسپورٹ دفتر نے 9 دسمبر کو ضبط کیا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ آر پی او نے 18 اکتوبر کو پٹکر کو ایک نوٹس جاری کیا تھا جس میں پوچھا گیا تھا کہ مدھیہ پردیش میں پاسپورٹ کی تجدید کی درخواست دیتے ہوئے اس کے خلاف درج مقدمات کے بارے میں معلومات نہ دینے پر ان کے پاسپورٹ کو کیوں ضبط نہ کیا جائے۔ پٹکر کو دس سال کی مدت کے لئے مارچ 2017 میں پاسپورٹ جاری کیا گیا تھا۔

نومبر میں وجہ بتاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے پٹکر نے عدالت اور پولیس سے دستاویزات جمع کرنے کے لئے مزید وقت طلب کیا تھا۔ ایک ہفتہ قبل ان کی درخواست سے انکار کیا گیا اور پاسپورٹ جمع کروانے کے لئے 7 دن کا وقت دیا گیا۔

انہیں بھیجے گئے نوٹس میں ممبئی کے آر پی او نے کہا ہے 1996 سے لیکر 2017 تک میدھا کے خلاف 9 فوجداری مقدمات درج کیے گئے تھے لیکن انہوں نے پاسپورٹ فارم داخل کرنے کے وقت ان کا ذکر نہیں کیا ہے۔

واضح رہے اس سال جون میں ایک صحافی نے پٹکر کے خلاف شکایت درج کروائی تھی کہ انہوں نے ممبئی کے آر پی او سے معلومات چھپا کر پاسپورٹ حاصل کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details