بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا نے منگل کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں مہاراشٹر کی مہا اگھاڑی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بی جے پی کو جن آشیرواد یاترا میں مل رہی بے پناہ حمایت سے مہاراشٹر کی مہا اگھاڑی حکومت پریشان ہے، لیکن ہم جمہوری طریقے سے لڑتے رہیں گے اور یاترا جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ رانے نے کچھ ایسے الفاظ ضرور کہے ہوں گے جن سے بچا جاسکتا تھا، لیکن کیا مہاراشٹر کی ادھو ٹھاکرے حکومت کی یہی قوت برداشت ہے، کیا یہ قانون ہے؟
پاترا نے کہا ’’مہاراشٹر میں کچھ وزیر کہہ رہے ہیں کہ قانون پر عمل کرنا ہوگا لیکن کیا بی جے پی کے دفاتر پر پتھراؤ کرنا قانون ہے؟ کیا یہ لوگوں کی جان کو خطرے میں ڈالنا قانون ہے؟ ایک وزیر پر 30۔40 ایف آئی آر درج کرانا کیا قانون ہے۔