نانا صاحب پٹولے نے اسمبلی اسپیکر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔قیاس لگایا جا رہا ہے کہ انہیںمہاراشٹر کانگریس کا ریاستی صدر بنانے کے لیے کانگریس ہائی کمان کی ہری جھنڈی مل گئی ہے۔
پٹولے کے استعفیٰ کے بعد قانون ساز کونسل کے اسپیکر کے عہدہ کو مہاوکاس آگھاڑی میں شامل شیوسینا اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ریاستی نائب وزیر اعلی کا عہدہ کانگریس کے خیمے میں جانے کی قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔ اس سے مہاراشٹر کی سیاست میں ہلچل ہے۔
نانا صاحب پٹولے کا اسپیکر کے عہدے سے استعفی وہیں، مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”کانگریس کو نائب وزیر اعلی اور شیوسینا کو اسمبلی اسپیکر کا عہدہ ملنے کی خبر میں کوئی سچائی نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ ”مہا وکاس آگھاڑی اتحاد ایک سال قبل وجود میں آیا تھا، تب سے لے کر اب تک جو بھی فیصلے اور تجاویز ہیش کی جاتی ہیں ان میں تینوں پارٹیوں کے رہنما شامل ہوتے ہیں۔
نانا صاحب پٹولے کا اسپیکر کے عہدے سے استعفی اجیت پوار نے کہا کہ اتحاد بننے کے روز اول سے کانگریس پارٹی کی چیئرپرسن سونیاگاندھی، این سی پی پارٹی کے سپریمو شردپوار اور شیوسینا کے قائد ادھو ٹھاکرے کے اتفاق رائے سے ہی تمام فیصلے لیے جاتے ہیں۔