ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے باشندہ واحد شیخ کو ممبئی ہائی کورٹ نے دہشتگردی کے الزام سے باعزت بری کر دیا تھا لیکن پولیس اور دوسری ایجنسیوں نے اس بات کو لے انہیں ہمیشہ پریشان کیا۔
پولیس اور ایجنسیوں کا ماننا ہےکہ ان کا نام گورنمنٹ ریکارڈ میں ایک سیمی کارکن کے طور پر درج ہے اور یہ بھی لکھا ہوا ہے کہ وہ سزا یافتہ مجرم ہیں۔
واحد شیخ کا نام دہشتگردی کی فہرست سے خارج اس تعلق سے واحد شیخ نے دہلی ہائی کورٹ میں اپیل بھی کی تھی جس پر کورٹ نے سخت الفاظ میں حکومت کو کہا کہ وہ ان کا نام اس فہرست سے نکال دے جہاں اُن کا نام بطور سیمی کارکن کے درج ہے۔
دہلی ہائی کورٹ کے فیصلہ کے بعد واحد شیخ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اب پولیس اور ایجنسیوں کے ذریعہ ہراساں کئے جانے کا دور ختم ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اب بھی جو بے گناہ جیلوں میں قید ہیں ان کو رہا کرانے اور ان کی ہر ممکن تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔