ممبئی: اعلی تعلیم کے حصول کے لیے مسلمانوں کو ریاست گیر تحریک چلانا چاہیے کیونکہ مختلف سرکاری رپورٹوں کے مطابق مسلمانوں کے تعلیمی حالات پسماندہ طبقات سے بھی بدتر ہے، ان خیالات کا اظہار مہاراشٹر کانگریس کے کارگذار صدر اور سابق وزیر محمد عارف نسیم خان نے آج یہاں جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی جانب سے سول سروسز امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے ملت کے ہونہار طلبہ سید محمدحسین، عائشہ قاضی اور شبینہ انصاری کی حوصلہ افزائی کے لیئے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ نسیم خان نے کہا کہ ریاست گیر سطح پر چلائے جانے والی تحریک کے لیئے جمعیۃ کو پہل کرنا ہوگی اور ایک جانب جہاں جمعیۃ مستحق طلبہ کو تعلیمی وظائف دیتی ہے وہیں انہیں اس ضمن میں کام کرنا ہوگا کہ ہر مسلم خاندان سے کم از کم ایک بچہ اعلی تعلیم حاصل کرے جس میں پروفیشنل تعلیم بھی شامل ہے۔
انہوں نے جمعیۃ کے کاموں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ بیاسی سال کی عمر میں جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے جمعیۃ علماء کی جانب سے فلاحی وہ راحتی کاموں کے لیئے بلا تفریق مذہب و ملت جو کام کا بیڑا اٹھایا ہے اس کی قومی سطح پر علیحدہ شناخت ہے اسی کے ساتھ ساتھ ملک کی گنگا جمنی تہذہب کو برقرار رکھنے کے لیئے جمعیۃ کی جو کوششیں ہیں وہ آج کے تنگ نظر اور پر آشوب دور میں کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔
کامیاب طلبہ سے خصوصی طور پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب ان کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ایک فرض شناس افسر کا رول ادا کریں جس سے ملک و قوم کا نام روشن ہوسکے۔انہوں نے کامیاب شدہ طلبہ میں دو سے طلبہ کے ا نتہائی مفلسی اور جھوپٹی میں قیام کرنے کے باوجود ملک کے مشکل ترین امتحان متعد د کوششوں کے بعد کامیابی حاصل کرنے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہاکہ قوم کے نو نہالوں کو ان بچوں سے ترغیب حاصل کرنا چاہئے۔
مزید پڑھیں: Civil Services Exam جھونپڑی میں رہنے والے سید محمد حسین سول سروس امتحانات میں کامیاب
مقامی ڈپٹی کمیشنر آف پولس پروین منڈے نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ سول سروسیس کے امتحانات انتہائی شفافیت سے منعقد کیئے جاتے اور اس میں وہی بچے کامیاب ہوتے ہیں جو اپنی صلاحیتوں کو بروے کار لاتے ہیں لہذ ا ذہین بچوں کو بغیر کسی پریشانی کے امتحانات میں شرکت کرنا چاہئے، ان امتحانات میں سفارش نہیں چلتی ہے اور انہیں بچوں کا کامیابی حاصل ہوتی ہے جو دن رات محنت کرتے ہیں۔ اس موقعے پر سیکریٹری قانونی امداد کمیٹی گلزار اعظمی نے بھی خطاب کیا اور جمعیۃ علماء کی تاریخ بیان کرتے ہوئے کہا کہ دیگر امور کے ساتھ ساتھ جمعیۃ علماء بچوں پر تعلیمی وظائف پر ایک خطیر رقم خرچ کرتی ہے اور ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ذہین بچوں کو اعلی تعلیم کے حصول میں درپیش مسائل کو کسی حد تک حل کیا جاسکے۔
سرفراز یٗ شیخ الاسلام ایوارڈ سے نوزے گئے طلبہ نے بھی اس موقع پر خطا ب کیا اور جمعیۃ علماء کی جانب سے ان کی حوصلہ افزائی کیئے جانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ تینوں طلبہ کی خدمت مومینٹوکے ساتھ شال اور گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔ پروگروم میں طلبہ کے ساتھ ساتھ ان کے ان کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔ اس موقعے پر سید محمدحسین نے کہاکہ سول سروس امتحانات کی تیاری کے لیئے خصوصی کلاسیس کا انعقاد کرنا چاہئے تاکہ امتحانات کی تیاری کرنے والے بچوں کوسہولت مل سکے۔
Naseem Khan on Higher Education اعلی تعلیم کے حصول کیلئے مسلمانوں کو تحریک چلانے کی ضرورت، نسیم خان - ممبئی کی خبر
جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی جانب سے سول سروسز امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے اقلیتی طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہاراشٹر کانگریس کے کارگذار صدر نے کہا کہ اعلی تعلیم کے حصول کے لیے مسلمانوں کو تحریک چلانے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں: UPSC Result 2022 یو پی ایس سی امتحانات میں 31 مسلم امیدوار کامیاب
کامیاب شدہ طلبات عائشہ قاضی اور شبینہ انصاری نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور کہا کہ ملک کے سب سے بڑے امتحان کی تیاری کے لیئے اگر طالب علم کو اپنے گھر سے باہر جاکر تربیت حاصل کرنا پڑے ان کے والدین اور سماج کو ان کا ساتھ دینا چاہئے نیز مسلم لڑکیا ں بھی برادران وطن کی لڑکیوں کی طرح کسی بھی معاملے میں کم نہیں ہے ایسے موقع پر والدین کو اہم کردار ادا کرتے ہوئے انہیں تمام سہولیات مہیا کرانا چاہئے جو اس امتحان کی کامیابی کے لیئے ضروری ہے۔
یو این آئی
TAGGED:
mumbai news