اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر: کورونا کے نازک دور میں مسلم نوجوانوں کا مثالی قدم - کورونا وبا کی دہشت

کورونا کے اس دور میں خونی رشتے بھی اپنوں کی آخری رسومات ادا کرنے سے انکار کررہے ہیں، اس نازک دور میں املنیر کے مسلم نوجوان نعشوں کی آخری رسومات انجام دیتے ہوئے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔

مسلم نوجوانوں کا مثالی اقدام
مسلم نوجوانوں کا مثالی اقدام

By

Published : Sep 19, 2020, 7:26 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع جلگاؤں کے شہر املنیر میں آواز فاؤنڈیشن کے کارکنان کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی بلا معاوضہ آخری رسومات ادا کررہے ہیں۔

کورونا وبا کی دہشت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ کورونا متاثرین کے قریبی رشتہ دار بھی مریض سے دور بھاگتے ہیں، ایسے حالات میں املنیر میں آواز فاؤنڈیشن کے کارکنان رضاکارانہ طور پر ہلاک شدگان کی آخری رسومات ادا کررہے ہیں۔

مسلم نوجوانوں کا مثالی اقدام

جلگاؤں کے شہر املنیر میں کورونا متاثرین کی کافی زیادہ تعداد ہیں، یہاں کورونا متاثرین کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے، آواز فاؤنڈیشن کے اس کار خیر کو کافی سراہا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details