ممبئی:جنوبی ممبئی کے پائدونی علاقے میں کبھی انڈرورلڈ کا خوف ہوا کرتا تھا۔ ممبئی پولیس کی جانب سے مسلسل ہونے والی کارروایوں کے سبب اندروورلڈ کی کمر ٹوٹ گئی، لیکن گلی کوچوں کے غنڈوں کا غلبہ آج بھی ان علاقوں میں چھایا ہوا ہے۔ اپنے اہل خانہ کے ساتھ اپنی پریشانی بیان کرنے والے سلیم منصوری جو کہ ممبئی کے مینارہ مسجد کے اطراف میں موجود غنڈوں سے پریشان ہیں۔ مینارا مسجد کے پاس ہی فٹ پاتھ پر تیس برسوں سے یہ کھجور کا کاوربار کر رہے ہیں۔ یہاں کے اطراف میں مقیم کئی لوگ ان سے ہفتہ وصولی کرتے ہیں۔Muslim shopkeepers upset Over Ransom
وصولی سے پریشان سلیم منصوری نے مقامی پولیس تھانے پائیدھونی میں شکایت بھی کی ہے۔ ویڈیو میں متاثرہ شخص حکومت اور انتظامیہ سے اس بات کی اپیل کر رہے ہیں کہ ہفتہ وصولی کرنے والے ان غنڈوں سے انہیں نجات دلائی جائے، نہیں تو یہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ خودکشی کرلیں گے۔ ای ٹی وی بھارت نے سلیم منصوری سے اس معاملے میں بات چیت کی۔