کورونا وبا کی وجہ سے اس سال بھی عید الفطر سادگی سے منانے کی اپیل گئی ہے۔ امارت شریعہ مراٹھواڑہ کے علما و اکابرین ملت نے عید کے موقع پر مستحق اور ضرورتمندوں کا خاص خیال رکھنے کی تلقین ہے۔
علما کرام نے اپیل کی کہ مسلمان سادگی سے عید الفطر کا اہتمام کریں، نئے کپڑوں ، ہجوم اور گلے ملنے سے پرہیز کریں۔
کابرین ملت کا کہنا ہے کہ اس وقت پوری دنیا اور خاص طور پر ہمارا ملک کورونا وبا کی زد میں ہے۔ روز ہزاروں افراد لقمہ اجل بن رہے ہیں۔ ہمارےدوست، احباب، رشتہ دار اور پڑوسی مرنے والوں میں شامل ہیں ایسے حالات میں ہم کیسے عید الفطر کی خوشیاں منا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عید کی نماز ضرور ادا کی جائے، لیکن ضروری نہیں ہے کہ اس موقع پر نئے کپڑے زیب تن کیے جائیں۔ رمضان غمخواری کا مہینہ ہے اس لیے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم دوسروں کے دکھ درد میں شامل ہوں اور ان کے ساتھ اظہار یگانگت کریں ۔