اردو

urdu

ETV Bharat / state

Artificial Intelligence آرٹیفیشیل انٹیلی جنس پر مسلم تنظیموں کی جانب سے سیمینار - رٹیفیشیل انٹیلی جنس یا مصنوعی ذہانت

اورنگ آباد میں مختلف مسلم تنظیموں کی جانب سے آرٹیفیشیل انٹیلی جنس کا ایک سیمینار شہر میں واقع مولانا آزاد ریسرچ سینٹر میں اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔

آرٹیفیشیل انٹیلی جنس پر مسلم تنظیموں کی جانب سے سیمینار
آرٹیفیشیل انٹیلی جنس پر مسلم تنظیموں کی جانب سے سیمینار

By

Published : Jun 12, 2023, 2:07 PM IST

آرٹیفیشیل انٹیلی جنس پر مسلم تنظیموں کی جانب سے سیمینار

اورنگ آباد:آرٹیفیشیل انٹیلیجنس یا مصنوعی ذہانت دنیا کا تیز رفتار ترین ترقی پذیر شعبہ ہے اس کا استعمال زندگی کے مختلف شعبوں میں آئے دن بڑھتا جارہا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ مستقبل قریب میں انسانی زندگی اس پر منحصر ہو کر رہ جائے گی۔ آج روبوٹ ٹیکنالوجی،ڈرون، بغیر پائلٹ طیارے، بغیر کسی ڈرائیور کے چلنے والی کار جیسی بے شمار ایجادات ہمارے زیر استعمال ہیں۔

اس کے پیش نظر فیڈ ریشن آف آل مائناریٹی ایجویشنل اورگنائزیشن (فیم) کی زیر سر پرستی اور وارسان حرف و قلم و مسلم گریجویٹس فورم کے زیر اہتمام ایک سیمینار بعنوان "آرٹی فیشیل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت) کی آمد اور تعلیم و تدریس میں نئے انقلاب کی دستک“منعقد کیا گیا۔اس پروگرام میں تعلیمی ماہرین کے علاوہ بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات موجود تھے۔

اس دوران پروگرام میں اے ای یعنی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے بارے میں تفصیلی معلومات دی گئی اور کہا گیا کہ یہ وقت کی ضرورت ہے۔ پروگرام منعقد کرنے والے خالد سیف الدین کا کہنا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنسی پوری دنیا میں استعمال کیا جارہا ہے۔ بہت جلد یہ اسکول سلیبس میں بھی شامل ہونے والا ہے جسے مصنوعی ذہانت کہا جاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ دو لفظوں سے مل کر بنا ہے۔ پہلا مصنوعی اور دوسرا ذہانت مصنوعی یعنی وہ چیز جسے انسان نے بنایا ہے ۔ذہانت یعنی انسان کی سوچ اس کی فکر اس کا علم یہ سب ذہانت کا حصہ ہے۔ انسانیت انسان کی ذہانت جیتنے قدرتی طور پر ہے اسے آرٹیفیشل طور پر چیزوں میں منتقل کر دیا جائے جیسے روبوٹ کمپیوٹر وغیرہ جو انسان کی طرح کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Banners for Muslim Girls مسلم دوشیزاؤں کی فلاح و بہبود کے لیے نصیحت آمیز بینر آویزاں

آرٹیفیشل انٹیلی جنسی کی معلومات رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ ہمیں وقت کے ساتھ خود کوای بھی تبدیل کرنا چاہیے کیونکہ ہم وقت کے ساتھ نہیں رہیں گے تو وقت ہمیں پیچھے چھوڑ دے گا اور آنے والے وقت میں آرٹیفیشل انٹیلی جنسی کا استعمال بڑے پیمانے پر ہوگا اسی لئے ہمیں اسے سیکھنا ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details