اردو

urdu

Muslim Numainda Council قرآن مجید کی بے حرمتی ناقابل برداشت، مسلم نمائندہ کونسل

By

Published : Jul 20, 2023, 4:03 PM IST

اورنگ آباد کل جماعتی وفاق مسلم نمائندہ کونسل کا ایک وفد کی رہنمائی میں ڈویژنل کمشنر سے ملاقات کی اورقرآن کی بے حرمتی کرنے والے ملک سویڈن اور روس کے خلاف اورنگ آباد ڈویژنل کمشنر کی معرفت صدر جمہور یہ ہند کو ایک میمورنڈم پیش کیا۔

قرآن مجید کی بے حرمتی ناقابل برداشت۔ مسلم نمائندہ کونسل
قرآن مجید کی بے حرمتی ناقابل برداشت۔ مسلم نمائندہ کونسل

قرآن مجید کی بے حرمتی ناقابل برداشت۔ مسلم نمائندہ کونسل

اورنگ آباد:سوئیڈن اور روس میں مقدس قرآن مجید کو نذر آتش کرنے پر مذمت درج کروانے کیلئے کل جماعتی وفاق مسلم نمائندہ کونسل کی جانب سے اورنگ آباد ڈویژنل کمشنر کی معرفت صدر جمہور یہ ہند کو محضر روانہ کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ دنیا بھر کے مسلمانوں میں قرآن مجید کی بے حرمتی سے شدید غم و غصہ محسوس کیا جا رہا ہے۔ صدر جمہوریہ ہند سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سوئیڈن اور روس کے سفراء کو طلب کر کے امت مسلمہ کے جذبات اور مخالفت سے انہیں واقف کروائیں۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے ناطے ہمارے ان ممالک سے تجارتی و سفارتی تعلقات ہیں۔ محضر میں کہا گیا ہے کہ سوئیڈن اور روس کے سفراء کوطلب کر کے امت مسلمہ ہندیہ کے غم وغصہ سے واقف کروایا جائے اور انہیں اس کے سنگین نتائج سے آگاہ کیا جائے۔

مسلم نمائندہ کو نسل کے بینر تلے شہر کی تمام سیاسی ، سماجی ، مذہبی تنظیموں کی موجودگی میں ایک محضر ڈویژنل کمشنر کی معرفت صدر جمہوریہ ہند کو روانہ کیا گیا صدر جمہوریہ سے گزارش کی گئی ہے کہ آپ سویڈن اور روس کے سفیروں کو طلب کر کے اس واقعہ کی مذمت کریں اور مسلمانان ہند کی جانب سے غم وغصہ کا اظہار کریں۔

یہ بھی پڑھیں:Dr Wajahat Mirza وقف کی املاک کی سنوائی صرف وقف ٹریوبنل میں ہی ہوگی

انہوں نے کہاکہ ان ملکوں کو خبر دار کریں کہ اس طرح کی گھناؤنی حرکت دوبارہ نہ ہونے پائے ورنہ انھیں امت مسلمہ کی جانب سے اجتماعی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس موقع پر کونسل کے کارگذار صدر ایڈوکیٹ سید فیض و دیگر موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details