اورنگ آباد: منی پور میں جاری تشدد اور وہاں کی حالت کو لے کر کل جماعتی وفاق مسلم نمائندہ کونسل کا ایک وفد نائب صدر کونسل محمد کامران علی خان کی قیادت میں ڈویژنل کمشنر کی ملاقات کی ۔منی پور میں جاری تشددکے خلاف احتجاج کیا۔ڈویژنل کمشنر سے بات کرتے ہوئے ضیاء الدین صدیقی نے بتایا کہ ہندوستانی ثقافت میں خواتین کو دیوی کے طور پر پوجا جاتا ہے مگر منی پور میں اُن کی بے حرمتی کی گئی۔ منی پور کو جلا دیا گیا اور حکومت تماشائی بنی رہی۔
انہوں نے کہا کہ نہ ریاستی اور نہ ہی مرکزی حکومت حالات پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ سیاسی مفادات کے لیے منی پور کو جلایا جارہا ہے۔ اس سے پہلے گجرات کو اپنے مفادات کے لیے جلایا گیا تھا۔ ایک مخصوص مذہب کو ٹار گیت کیا گیا تھا۔ اب منی پور میں بھی ٹارگیٹ کیا جارہا ہے۔ گجرات میں بلقیس بانو کا کیس ہمارے سامنے ہے۔ اب منی پور کی خواتین کو شکار بنایا گیا۔ بلقیس بانو کیس کے مجرموں کو چھوڑ دیا گیا۔ اس لیے اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ جلد سے جلد حالات کو قابو میں لائے اور ریاستی حکومت کو برخاست کر کے صدر راج نافذ کرے۔