اردو

urdu

ETV Bharat / state

Muslim Numainda Council اورنگ آباد میں مسلم نمائندہ کونسل کا احتجاجی دھرنا - مسلم نمائندہ کونسل کا احتجاجی دھرنا

جئے پور ممبئی ایکسپریس میں آر پی ایف کے کانسٹیبل کی فائرنگ میں چار عام لوگوں کے قتل، منی پور کی حالت زار، نوح اور میوات و ہریانہ و پڑوسی ریاستوں میں پھوٹ پڑے فرقہ وارانہ فسادات کی مذمت میں اورنگ آباد میں مسلم نمائندہ کونسل کی جانب سے ڈویژنل کمشنریٹ کے باہر احتجاجی دھرنا دیا گیا۔

مسلم نمائندہ کونسل کا احتجاجی دھرنا
مسلم نمائندہ کونسل کا احتجاجی دھرنا

By

Published : Aug 8, 2023, 2:28 PM IST

اورنگ آباد میں مسلم نمائندہ کونسل کا احتجاجی دھرنا

اورنگ آباد:رہاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع میں کل جماعتی وفاق مسلم نمائندہ کونسل اورنگ آباد نے اورنگ آباد ڈویژنل کمشنر آفس دہلی گیٹ کے رو برو دو دھرنا دیا۔شیدید بارش کے باوجود اورنگ آباد کی تمام دینی ہلی ، سیاسی ، سماجی تنظیموں ، اہم شخصیات اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ایم آئی ایم کے ناصر صدیقی نے کہا کہ حکومت نہیں چاہتی کہ یہ تشدد کے واقعات تھم جائیں ، ان تمام کی روک تھام کے لیے ہمیں سیاسی طور پر مضبوط ہونا ہوگا۔ سابق میئر عبدالرشید خان نے کہا کہ حکومت ہندوستان کو ہندو راشٹر کی طرف لے کر جارہی ہے مگر جس رام کے نام پر یہ ہورہا ہے۔ انھوں نے بھی ہندو راشٹر کی بات نہیں کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:Shooting Incident In Train: ملزم کو 11 اگست تک پولیس تحویل, ملزم کو دماغی مریض بتانے کی کوشش تیز

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مسلم نمائندہ کونسل کے کارگذار صدر ایڈوکیٹ فیض سید نے کہا کہ میڈیا اپنی ذمہ داری بھول چکی ہے۔ واقعات کو توڑ مروڑ کر پیش کرتی ہے ۔اس سے حالات بگڑ جاتے ہیں دھرنے کے دوران اورنگ آباد ڈویژنل کمشنر کی معرفت صدر جمہوریہ کو ایک محضر روانہ کیا گیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ گروگرام میں مسجد پر تشدد اور امام کے قتل کی کونسل سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔تنظیم مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت ملزمین کو 302 کے تحت کیس درج کیا جائے اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف کے ساتھ سہولیات فراہم کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details