اردو

urdu

ETV Bharat / state

مسلم نمائندہ کونسل کا کسانوں کے مطالبات منظور کرنے کا مطالبہ

مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں بائیس جماعتوں کی نمائندہ فیڈریشن 'مسلم نمائندہ کونسل' نے دہلی میں جاری کسانوں کے احتجاج کی حمایت کی ہے۔

کسانوں کے تینوں مطالبات فوری طور پر منظور کیے  جائیں
کسانوں کے تینوں مطالبات فوری طور پر منظور کیے جائیں

By

Published : Feb 4, 2021, 4:49 PM IST

مسلم نمائندہ کونسل کا مطالبہ ہے کہ کسانوں کے تینوں مطالبات فوری طور پر منظور کیے جائیں۔ اسی کے ساتھ کونسل نے صدر جمہوریہ کو مکتوب لکھ کر گرفتار کیے گئے بے گناہ لوگوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کونسل کی جانب سے ڈیویژنل کمشنر کے توسط سے صدر جمہوریہ کو ایک مطالباتی مکتوب روانہ کیا گیا اس مکتوب کے ذریعہ درخواست کی گئی کہ کسانوں کے مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کیا جائے اور جن بے گناہ لوگوں کو گرفتا کیا گیا ہے ان کی رہائی کو یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: کسانوں کے مسائل حل کیے جائیں: اپوزیشن

کونسل نے حکومت کی نیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کسان احتجاج کو سبوتاز کرنے کی سازش کا الزام عائد کیا اور کہا کہ اس معاملے میں حکومت کو جوابدہ بنانا ضروری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details