اردو

urdu

ETV Bharat / state

Muslim Ittehad Front مسلم ریزرویشن کے لیے اورنگ آباد سے ممبئی لانگ مارچ نکالا جائے گا

مسلم اتحاد فرنٹ کے صدر و سابق کارپوریٹر جاوید قریشی نے کہاکہ اورنگ آباد سے مسلم ریزرویشن اور ہندوستان کے آئین کی حفاظت کے لئے اورنگ آباد سے ممبئی تک ایک پیدل لانگ مارچ نکالا جائے گا۔ ممبئی میں وزیر اعلی سے ملاقات کی جائے گی۔

مسلم ریزرویشن کے لیے اورنگ آباد سے ممبئی لانگ مارچ نکالا جائے گا
مسلم ریزرویشن کے لیے اورنگ آباد سے ممبئی لانگ مارچ نکالا جائے گا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 12, 2023, 11:10 AM IST

مسلم ریزرویشن کے لیے اورنگ آباد سے ممبئی لانگ مارچ نکالا جائے گا

اورنگ آباد:مائناریٹی کونسل آف مہاراشٹر کے زیر اہتمام مسلم ریزرویشن اور دستور ہند کے تحفظ کی خاطر آئین بچاؤ کے مقصد سے اورنگ آباد تا ممبئی 20 دنوں پر مشتمل لانگ مارچ کے انعقاد کو لے کر تیاری جاری ہے۔

مسلم اتحاد فرنٹ کے صدرو سابق کارپوریٹر جاوید قریشی کی قیادت میں آئندہ 13 اکتوبر بعد نماز جمعہ اورنگ آباد سے اس لانگ مارچ کا آغاز کیا جائے گا۔ اس لانگ مارچ کو مائناریٹی کونسل آف مہاراشٹر کے صدر و بیڑ کے سابق رکن اسمبلی سراج دیشمکھ کی سر پرستی حاصل رہے گی۔ اس پیدل لانگ مارچ میں اورنگ آباد کی 100 اہم شخصیات و ذمہ داران کی شمولیت ہے۔ اس تعلق سے اور نگ آباد اور ممبئی پولس کمشنر سے با ضابطہ پرمیشن بھی لی جارہی ہے۔ محکمہ پولس کو درخواستیں دی جا چکی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:SDPI Reaction ایس ڈی پی آئی 11 اکتوبر کو اورنگ آباد نام تبدیلی کے خلاف احتجاجی دھرنا

اس ضمن میں مزید تفصیلات بتلاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس لانگ مارچ کے تحت روزانہ 20 کلومیٹر پیدل سفر طئے کیا جائے گا۔ ہر 20 کلومیٹر کے بعد آنے والے مقام پر قیام اور جلسہ کا انعقاد کیا جائے گا۔ ہر جگہ قیام کے دوران مسلم ریزرویشن کی ضرورت اور موجودہ حالات میں دستور ہند کو در پیش خطرہ کے پیش نظر آئین کو بچانے سے متعلق مقامی ساکنان کی ذہن سازی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details