اردو

urdu

ETV Bharat / state

Washim Hijab Row : باحجاب طالبات کو امتحان سینٹر میں جانے سے روکا گیا - واشم نیوز

آج نیٹ (NEET) کا امتحان واشم کے ماتوشری شانتا بائی گوٹے کالج سینٹر میں منعقد ہوا اس دوران مسلم طالبات اور ان کے سرپرستوں نے الزام لگایا ہے کہ طالبات کو امتحانی مراکز کے باہر ہی حجاب اتارنے پر مجبور کیا گیا، اس معاملے میں واشم پولیس میں شکایت درج کی گئی ہے۔ Washim Hijab Row

Muslim girls
Muslim girls

By

Published : Jul 18, 2022, 8:46 PM IST

واشم:مسلم طالبات اتوار کو مہاراشٹر کے ضلع واشم میں قومی اہلیتی داخلہ ٹیسٹ (NEET) 2022 کے امتحانات میں شرکت کرنے گئے تھے، حجاب پہننے کی وجہ سے انہیں امتحانی مرکز میں داخل نہیں ہونے دیا گیا اور انہیں روڈ پر ہی نقاب اتارنے پر مجبور کردیا نیز کالج کے اساتذہ نے بھی ان کے ساتھ سخت رویہ اختیار کیا تھا۔

باحجاب طالبات کو امتحان سینٹر میں جانے سے روکا گیا

پولس شکایت میں بتایا گیا ہے کہ NEET کا پرچہ واشم کے ماتوشری شانتا بائی گوٹے کالج میں ہوا تھا۔ اس وقت دو طالبات ارم محمد ذاکر اور اریبہ سمان غضنفر حسین امتحان دینے آئی تھیں۔ اس امتحانی مرکز کے اہلکاروں نے طالبات کے ساتھ بدتمیزی کی، ساتھ ہی اہلکاروں نے کہا کہ اگر حجاب نہیں اتارا تو اسے قینچی سے کاٹنا پڑے گا۔ والدین کا الزام ہے کہ انہیں امتحانی مرکز کے باہر ہی حجاب اتارنے پر مجبور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:Hijab Girl Tops Karnataka Exam: کرناٹک کی باحجاب طالبہ الہام نے بارہویں میں دوسرا مقام حاصل کیا

Hijab Controversy in India: کیا حجاب خواتین کی ترقی میں رکاوٹ ہے؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details