اردو

urdu

ETV Bharat / state

Muslim clerics Meet Mumbai Police Commissioner: ملی تنظیموں کی ممبئی پولیس کمشنر سے ملاقات - ممبئی کی ملی تنظیموں کے نمائندگان

ممبئی کی ملی تنظیموں کے نمائندگان نے ممبئی کے نومنتخب پولیس کمشنر وویک پھنسلکر سے ملاقات کرکے عیدالاضحیٰ کے موقع پر پولیس کے انتظامات و بندوبست کے سلسلے میں بات چیت کی۔ اس موقع پر جوائنٹ کمشنر وشواش ناگرے پاٹل اور اسپیشل برانچ کے ایڈیشنل کمشنر راجیوجین بھی موجود تھے۔ Muslim clerics Meet Mumbai Police Commissioner

ملی تنظیموں کی ممبئی پولیس کمشنر سے ملاقات
ملی تنظیموں کی ممبئی پولیس کمشنر سے ملاقات

By

Published : Jul 7, 2022, 10:39 AM IST

ملی تنظیموں کے نمائندگان نے سب سے پہلے کمشنر صاحب کو مبارکباد پیش کی کہ انھیں ملک کی تجارتی راجدھانی عروس البلاد ممبئی میں پولیس کے سب سے بڑے عہدے پر فائز ہونے کا موقع ملا، نیز یہ امید ظاہر کی گئی کہ ان کے عہد میں حسب سابق شہر میں امن وقانون کی صورت حال بہتر رہے گی، بلکہ ان کی سابقہ کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ امن وامان، یکجہتی اور مختلف قوموں کے درمیان بھائی چارے میں مزید اضافہ ہوگا ـ Muslim clerics Meet Mumbai Police Commissioner

عیدالاضحی کے سلسلے میں کمشنر سے کہا گیا کہ گزشتہ سالہا سال سے بقرعید کے موقع پر پولیس کی جانب سے جو تعاون ہوتا ہے، اس کو برقرار رکھا جائے، گاڑیوں کی آمد رفت میں اگر کچھ شرپسند رخنہ ڈالیں جیسا کہ کبھی کبھی ہوتا ہے تو ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ـ اس کے علاوہ بھی کئی محلوں اور علاقوں میں پیش آنے والے مسائل پر گفتگو ہوئی ـ

یہ بھی پڑھیں: Eid Al Adha 2022: ممبئی کی دیونار بکرا منڈی عید الاضحیٰ کے پیش نظر کھول دی گئی


کمشنر نے ممبئی پولیس کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ شہر میں امن وامان برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور عیدالاضحی ہمارے ملک کا ایک اہم تہوار ہے، ہم سب کی خواہش ہوگی کی یہ تہوار خیرو خوبی کے ساتھ منایا جائے ـ مسلم نمائندگان نے بھی آخر میں شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ـ میٹنگ میں مولانا محمود دریابادی، فرید شیخ، عبدالحسیب بھاٹکر، مولانا انیس اشرفی، عمران اعظمی، شاکر شیخ، سلیم موٹر والا، سرفراز آرزو، نعیم شیخ، انس شیخ، سید مہدی رضوی ، محمداسلم، محمداختر وغیرہ شامل تھے ـ

ABOUT THE AUTHOR

...view details