مالیگاؤں:ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاوں میں واقع عزیزکلو اسٹیڈیم میںمالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ نے انڈین آتمی ڈے کے موقع پر قومی یکجہتی اور بھائی چارے کو مضبوط بنانے کے ارادے سے میراتھن کا اہتمام کیا جس میں تمام مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی۔ اس میراتھن میں شہر کے تمام اسکولوں, مدارس, یتیم خانوں اور فزیکل اکیڈمی سے تعلق رکھنے والے تقریبا چار سو سے زائد طلباء نے حصہ لیا. عزئز کلو اسٹیڈیم میں صبح 8 بجے میراتھن کا آغاز ہوا. مدارس کے تمام طلباءکو پہلی صف میں دوڑنے کے لیے کھڑا کیا گیا۔ یہ ریس نورنگ کالونی, حبیب لانس, ملت مدرسہ, ممتا چوک, مشاورت چوک, سلیمانی چوک اور بیت العلوم سے گزرتے ہوئے عزیز کلو اسٹیڈیم پر ختم ہوئی۔ اس مقابلے میں پہلا مقام وکی سریش, دوسرا راجو اتم, تیسرا کرن اشوک, چوتھا سمادھان گمانے, پانچواں اشوک بلیرام, چھٹا گورو پاٹل, ساتواں سید آفتاب, آٹھواں ساحل خان, نواں پروین سنجے اور دسواں ابھیجیت نکم کو انعامات سے نوازا گیا۔
Marathon For Communal Harmony سینکڑوں ہندو اور مسلم طلباء کی میراتھن میں شرکت - مرتبہ انڈین آرمی ڈے کے موقع مالیگاؤں
مالیگاؤں کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انڈین آرمی ڈے کے موقع مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی جانب سے عزیز کلو اسٹیڈیم میں پانچ کیلو میٹر میراتھن کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں ہندو اور مسلم طلباء نے میراتھن میں شرکت کی اور اسے کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا۔
اس کے علاوہ کل 33 طلباء کو مختلف عمر کی کٹیگری میں گولڈ, سلور اور براؤن میڈلس دیے گئے. نیز تمام ہی شرکاء کو اعزازی سند سے نوازا گیا۔ اس موقع پر مقرر خصوصی اور صدر تقریب مولانا محفوظ عمرین رحمانی نے کہا کہ میراتھن میں شریک تمام طلباء مبارکباد کے حقدار ہیں جنہوں نے اس ریس میں حصہ لیا اور 5 کلو میٹر دوڑ کر ریس مکمل کرنے کا کارنامہ انجام دیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر مالیگاؤں کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا کہ انڈین آرمی ڈے کے موقع پر ہندو مسلم بھائی چارے کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے میراتھن کا انعقاد کیا گیا یہ ایک اچھی پہل ہے۔ اس سلسلے کو مستقبل میں بھی جاری رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ سابق فوجیوں نے انڈین آرمی ڈے کے موقع پر شہید عبدالحمید کو خراج عقیدت پیش کیا۔ سابق فوجیوں میں یونس خان, ظہیر عباس, شیخ بابو, دلیپ ہیرے, صوبیدار لوٹن شیواڑے, نمبا نکم اور دیگر پولس انتظامیہ کے اہلکاروں کے ہاتھوں انعامات کیے گئے. نتن کھیرنار اور ان کے ہمراہ پائلٹ ٹیم نے ریس کو کامیاب بنانے میں بھر پور تعاون پیش کیا۔
مزید پڑھیں:Buffalo Birthday Celebration In Aurangabad اورنگ آباد میں بھینس کی سالگرہ دھوم دھام سے منائی گئی