اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mushaira Postponed In Haj House اردو کے نام پر حج ہاؤس کے تقدس سے کھلواڑ - ممبئی بی جے پی لیڈر

بی جے پی کے رہنما اور سابق اقلیتی کمیشن کے براہ حاجی عرفات شیخ کی اعتراض کے بعد حج ہاؤس میں ہونے والے مشاعرے کے انعقاد کی اجازت دینے سے انکار کرنے پر ہنگامہ آرائی ہو گئی۔Mushaira Postponed In Haj House

اردو کے نام پر حج ہاؤس کے تقدس سے کھلواڑ
اردو کے نام پر حج ہاؤس کے تقدس سے کھلواڑ

By

Published : Sep 21, 2022, 6:16 PM IST

ممبئی: ممبئی حج ہاؤس میں اردو صحافت کے دو سو سالہ جشن و تقریب پر ممبئی بی جے پی لیڈر و سابق اقلیتی کمیشن کے سر براہ حاجی عرفات شیخ نے اعتراض درج کراتے ہوئے حج ہاؤس کے تقدس سے کھلواڑ کا سنگین الزام عائد کیا ہے ۔حج ہاؤس میں اردو صحافت کے دو سو سال پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں مشاعرہ بھی شامل تھا۔ پہلے یہ تقریب اسلام جمخانہ میں منعقدہونا طے پائی تھی لیکن اس کو حج ہاؤس میں منتقل کر دیا گیا تھا۔ Mushaira Postponed In Haj House After BJP Leader Haji Sheikh Arafat Protest

حاجی عرفات شیخ نے حج ہاؤس کے تقدس کو پامال کر نے پر سخت اعتراض درج کراتے ہوئے کہا کہ ہم اردو ادب و تہذیب کی مخالفت نہیں کرتے ہیں لیکن ہمیں حج ہاؤس جیسے بامقدس ادارہ میں غیر شرعی و غیر اسلامی عمل سے اعتراض ہے کیونکہ یہاں حجاج کرام لبیک اللھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے ہیں کوئی بھی مسلمان اس ادارہ و حج ہاؤس کے تقدس سے سمجھوتہ برداشت نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:India Vaccination Campaign کووڈ ویکسینیشن مہم میں 216.95 کروڑ سے زیادہ ویکسین لگائی گئیں

حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹیو افسر یعقوب شیخ کی معطلی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی ای او نے کیسے اس قسم کے پروگرام کو اجازت دی جس میں حج ہاؤس کے تقدس سے کھلواڑ کیا جانے والا تھا۔مجھے اردو داں طبقہ و تہذیب سے کوئی اعتراض نہیں ہے میں خود بھی اس تقریب کا حصہ تھالیکن مجھے جب یہ معلوم ہوا کہ یہ تقریب حج ہاؤس میں منعقد کی جانے والی ہے تو میں نے اس کی مخالفت کی کیونکہ حج ہاؤس جیسے مقدس مقام پر جہاں مسجد بھی واقع ہے اس کی عمارتوں پر آیتوں کا کتبہ بھی مزین ہے ایسے میں یہاں اطراف میں ایک عظیم بزرگ کا آستانہ و مسجد بھی ہے یہاں ہنسی مذاق مشاعرہ اور لافٹر شو ناقابل برداشت ہے۔ Mushaira Postponed In Haj House After BJP Leader Haji Sheikh Arafat Protest

ABOUT THE AUTHOR

...view details