اردو

urdu

ETV Bharat / state

مارشل آرٹس مقابلے میں مصعب کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا

اس مقابے میں بھارت کی مختف ریاستوں کے 300 کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔ شیخ اسلم نے 'مکس مارشل آرٹس' کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے 66 کلو وزن گروپ میں گجرات کے کھلاڑی کو شکست دے کر مقابلے میں پہلا گولڈ میڈل حاصل کیا۔ رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے ان کی ستائش کی۔

مارشل آرٹس مقابلے میں مصعب کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا
مارشل آرٹس مقابلے میں مصعب کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا

By

Published : Dec 30, 2020, 4:53 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں واقع فیئرلیس فائٹرس اسکول آف مارشل آرٹس کے کوچ ماسٹر مصعب شیخ اسلم کو قومی سطح پر مکس مارشل آرٹس فائٹ مقابلے میں گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔

مارشل آرٹس مقابلے میں مصعب کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا

اس مقابے میں بھارت کی مختف ریاستوں کے 300 کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔ شیخ اسلم نے مکس مارشل آرٹس کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے 66 کلو وزن گروپ میں ریاست گجرات کے کھلاڑی کو شکست دے کر مقابلے میں پہلا گولڈ میڈل حاصل کیا۔ رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے ان کی ستائش کی۔

تفصیل کے مطابق ناسک شہر میں 18 تا 20 دسمبر کے در میان دی ہیروانڈیا او پی مکس مارشل آرٹس چیمپین شپ 2020 کا انعقاد کیا گیا تھا۔ مقابلے میں اتر پردیش، پنجاب، دہلی، مدھیہ پردیش، گجرات، مہاراشٹر سے ممبئی اورنگ آباد سمیت ہندوستان کی کئی ریاستوں سے جُملہ 300 کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔

مارشل آرٹس مقابلے میں مصعب کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا

یہ بھی پڑھیں: حکومت اور کسانوں کے مابین مذاکرات جاری

اس مقابلے میں فیئرلیس فائٹرس اسکول آف مارشل آرٹس کے کوچ و انسٹرکٹر ماسٹر مصعب شیخ اسلم نے مکس مارشل آرٹس کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے 66 کلو وزن گروپ میں ریاست گجرات کے صورت شہر کے کھلاڑی میسانا مناجر کو شکست دے کر اورنگ آباد شہرکو مکس مارشل آرٹس مقابلے میں پہلا گولڈ میڈل ملا جس پر شہر کی سیاسی سماجی مذہبی تنظیموں کی جانب سے مصعب شیخ اسلم کا استقبال کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details