اردو

urdu

ETV Bharat / state

فیس بک پوسٹ تنازع میں ایک شخص کا قتل - رفیق شیخ

ممبئی کے باندرہ کرلا کامپلیکس میں فیس بک پر ویڈیو پوسٹ کرنے پر ہونے والے تنازع کے حل میں پہل کرنے والے ایک شخص کا قتل کر دیا گیا ہے۔

فیس بک پوسٹ تنازع میں ایک شخص کا قتل

By

Published : Jun 1, 2019, 9:02 PM IST

بھارت نگر علاقے میں رفیق شیخ نامی شخص ایس آر اے پروجیکٹ کو لیکر مخالفت کرتے ہیں۔ وہ بلڈر اور ان کے فرضی کو لیکر پچھلے 3 سالوں سے اسی طرح سے ویڈیو بنا کر فیس بک پر پوسٹ کیا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس کےذریعے بلڈر اور انکی جعلسازی کے بارے میں لوگوں کو بیدار کرنا چاہتے ہیں۔

فیس بک پوسٹ تنازع میں ایک شخص کا قتل

کل انہوں نےرفیق شیخ کی آخری ویڈیو پوسٹ کی اور اس دوران مقامی کارپوریٹر اور اس کے آدمیوں نے اس ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد رفیق شیخ کے ساتھ مار پیٹ شروع کی۔

ملزمین نے فیس بک پر پوسٹ کی گئی ویڈیو پر اعتراض کیا۔اور کہا کہ اس ویڈیو میں ان لوگوں پر الزام تراشی کی گئی ہے۔ اسی دوران مقتول بابو خان نے بیچ بچاو کرنے کی کوشش کی۔جس کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی۔

پولیس قتل اور فساد برپا کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور معاملے میں اپنی چھان بین شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details