اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد: ملزم، پولیس کو چکمہ دے کر فرار - اورنگ آباد قتل معاملہ

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں قتل کے الزام میں ہرسول جیل میں قید ایک ملزم دوران علاج گھائی اسپتال سے پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس ملزم کی تلاش میں سرگرم ہے۔

اورنگ آباد:قتل کے الزام میں قید ملزم پولیس کو چکمہ دیکرفرار
اورنگ آباد:قتل کے الزام میں قید ملزم پولیس کو چکمہ دیکرفرار

By

Published : Jun 20, 2020, 8:30 PM IST

اطلاع کے مطابق عمران بیگ نامی ملزم کو گزشتہ 16 مارچ کو اکشے پردھان نامی شخص کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے اپنے ساتھی سہیل شیخ کے ساتھ مل کر سنگرام نگر اوور بریج کے قریب اکشے پردھان کو تیز ہتھیار کی مدد سے اس کا قتل کر دیا تھا۔

اورنگ آباد:قتل کے الزام میں قید ملزم پولیس کو چکمہ دیکرفرار

جس کے بعد مقامی کرائم برانچ نے ملزم عمران بیگ کو گرفتار کر کے ہرسول جیل میں قید کیا تھا جس کے بعد اس کی طبیعت اچانک بگڑ جانے کے سبب اُسے گھائی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔ جہاں وارڈ نمبر 13 میں اس کا علاج جاری تھا۔

تاہم دوران علاج موقع پاتے ہی ملزم عمران بیگ صبح چھ بجے کے قریب حفاظتی اہلکاروں کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ اس سلسلے میں شہر کے بیگم پورہ پولیس اسٹیشن اور تمام پولیس اسٹیشنوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور ملزم کو جنگی پیمانے پر تلاش کیا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details