اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھیونڈی: قرنطینہ سینٹر سے قتل کا ملزم فرار - قتل کی واردات میں ملوث کلیدی ملزم

سرکاری قرنطینہ مرکز سے ملزم کے فرار ہونے کی انتہائی سنگین واردات نے اس سرکاری قرنطینہ سینٹر کی حفاظت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

بھیونڈی: قرنطینہ سینٹر سے قتل کا ملزم فرار
بھیونڈی: قرنطینہ سینٹر سے قتل کا ملزم فرار

By

Published : Jun 23, 2020, 10:09 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل صنعتی شہر بھیونڈی کے سرکاری قرنطینہ سینٹر میں قتل کا کلیدی ملزم موجود پولیس اہلکاروں اور ملازمین کو چکما دے کر فرار ہوگیا۔

اس سے قبل ممبئی کا رہائشی ایک قرنطینہ مرکز سے چھلانگ لگاکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

بھیونڈی: قرنطینہ سینٹر سے قتل کا ملزم فرار

قتل کی واردات میں ملوث کلیدی ملزم کے فرار ہونے کی اطلاع عام ہوتے ہی پورے قرنطینہ سینٹر میں زبردست ہنگامہ مچ گیا۔

اس واردات کی اطلاع موصول ہوتے ہی بھیونڈی کے کون گاؤں پولیس نے جائے واردات کا معائنہ کیا اور فرار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسکی تلاش شروع کردی ہے۔

پولیس ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ممبئی ناسک شاہراہ پر راجنولی ناکہ واقع ٹاٹا امنترا واقع سرکاری قرنطینہ بنایا گیا جہاں تھانے ضلع کے مشتبہ اور کورونا سے متاثر مریضوں سے رابطہ میں آنے والے افراد کو قرنطین کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ کلیان کے کھڈ کپاڑہ پولیس نے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم بالو کھرات 49 کو گرفتار کیا تھا، گرفتاری کے بعد کورونا جانچ میں وہ پازیٹو پایا گیا جسے علاج کے لئے 16 جون کو سرکاری قرنطینہ سینٹر میں داخل کرایا گیا جسکی نگرانی کلیان کے کھڈکپاڑہ پولیس تھانہ میں تعینات پولیس اہلکار کررہے تھے، اور اچانک موقع پاتے ہی ملزم دوپہر تقریباً دو بجے قرنطینہ سینٹر میں موجود ملازمین اور تعینات پولیس اہلکاروں کو چکما دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ملزم کے فرار ہونے کے بعد پورے قرنطینہ سینٹر میں زبردست ہنگامہ مچ گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details