اورنگ آباد: ملک کی بیٹیاں کچھ ایسا کر گزرتی ہیں جو دیگر لڑکیوں کے لئے مشعل راہ ہوتی ہے۔ ان میں سے ایک ہونہار طالبہ ڈاکٹر شیخ مونا افروز ہیں، انہوں نے ایمس کے جی آئی ایچ پی بی سرجری کے سوپر اسپیشلائزیشن کورس کے لئے انٹرنس ایگزام میں تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔ ریاست مہاراشڑا کے اورنگ آباد شہر میں مقیم میڈیکل پروفیشنل شیخ مونا افروز نے گیسٹرو انٹرولوجی میں ماسٹرز آف (ایم سی ایچ) کے داخلہ ٹیسٹ میں آل انڈیا رینک تین حاصل کیا ہے۔ یہ امتحان اپریل میں منعقد ہوا تھا۔ مونا افروز وانتس سالہ لڑکی نے انسٹی ٹیوٹ آف نیشنل اہمیت کے سپر اسپیشلٹی (INI-SS) کے داخلہ امتحان کے لیے کوالیفائی کیا۔
آپ کو بتادے کے انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (AIIMS) کا سپر اسپیشلائزیشن کورس میں اس سال صرف سات سیٹیں تھی جس میں سے مونا نے تیسرا مقام حاصل کیا اب وہ اس امتحان کو کوالیفائی کرنے والی پہلی خاتون مسلمان بن گئیں ہے۔مونا ایم سی ایچ سرجیکل گیسٹرو اینٹرولوجی (جی آئی سرجری) ہیپاٹو پینکریٹو بلیری (ایچ پی بی) ایمس میں تعلیم حاصل کریں گئی۔
مونا کا کہنا ہےکہ سوپر اسپیشلائزیشن امتحان ہیں انسٹیٹیوٹ آف نیشنل امپورٹنٹس اسپیشلیٹی کہتے ہیں اور یہ امتحان ایم ایس سرجری Masters of Chirurgiae (MCh) in gastroenterology امیدوار حصہ لیتے ہیں اور یہ امتحان ملک کا بہت مشکل امتحان ہوتا ہے۔جی آئی ایچ پی بی جو برانچ ہوتی ہے ۔یہ بہت ہی مشکل پڑھائی ہوتی ہے۔اس میں کم ہی لوگ داخلہ لیتے ہیں۔ اللہ کا شکر ہے کہ میں اس امتحان میں کامیاب ہوئی ہو۔میرا تیسرا رنک انڈیا میں آیا ہے ۔