اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبرا بائی پاس پر وصولی کا کاروبار عروج پر - ٹووینگ کے نام پر 800 وصولے

محمد شریف کا کہنا ہے کہ انکار کرنے پر ٹریفک پولیس اور ان کے ساتھ موجود کچھ لوگ بری طرح سے پیٹتے ہیں۔ اس خوف کی وجہ سے پیسے دینے پڑتے ہیں۔ یہ کہانی کم و بیش ہر بڑی گاڑی چلانے والے کی ہے۔

Mumbra Bypass recovery business booming
ممبرا بائی پاس پر وصولی کا کاروبار عروج پر

By

Published : Dec 9, 2020, 7:29 PM IST

Updated : Dec 10, 2020, 5:03 PM IST

ممبئی سے متصل علاقہ ممبرا میں ہجوم کو دیکھ کر حکومت نے بڑی گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے ممبرا بائی پاس تعمیر کیا۔ یہ بائی پاس ان دنوں وصولی کو لیکر موضوع بحث ہے۔

ممبرا بائی پاس پر وصولی کا کاروبار عروج پر

ممبرا بائی پاس سے آنے جانے والی گاڑیوں سے 800 روپے فی گاڑی کے وصولی کی جاتی ہے اور یہی نہیں اس وصولی کی رسید بھی دی جاتی ہے۔ ہریانہ کے حصار کے رہنے والے محمد شریف جو کہ پیشے سے بڑی گاڑی کا ڈرائیور ہیں۔ ممبئی سے گزرنے کے بعد محمد شریف نے بتایا کہ ان سے بھی ٹووینگ کے نام پر 800 وصولے گئے۔

محمد شریف کا کہنا ہے کہ انکار کرنے پر ٹریفک پولیس اور ان کے ساتھ موجود کچھ لوگ بری طرح سے پیٹتے ہیں۔ اس خوف کی وجہ سے پیسے دینے پڑتے ہیں۔ یہ کہانی کم و بیش ہر اس بڑی گاڑی چلانے والے کی ہے۔

ممبرا بائی پاس پر وصولی کا کاروبار عروج پر

گجرات، راجستھان، بنگلور، اور کرناٹک جیسی ریاستوں کی بڑی گاڑیوں کا گزر اس بائی پاس سے ہوتا ہے، دن میں یہاں ٹریفک پولیس یا دوسرے کسی وصولی گینگ کا دور دور تک اتا پتا نہیں ہوتا لیکن رات ہوتے ہی اس شاہراہ پر وصولی گینگ وہ بھی پولیس پروٹیکشن کے ساتھ نمودار ہوتی ہے۔

روزانہ اس علاقے سے 400 سے زائد بڑی گاڑیوں کا گزر ہوتا ہے، کچھ لوگوں نے جب ان وصولی کرنے والوں سے سوال کیا تو یہ بھاگ کھڑے ہوئے۔

ہم نے اس بار ے میں ممبئی کے سبکدوش اے سی پی راجیندر تریویدی سے بات کی۔ انہوں نے اس بارے میں سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وصولی یہ کھیل کیسے شروع ہوتا ہے۔

ممبرا بائی پاس پر وصولی کا کاروبار عروج پر

سابق اے سی پی تریویدی نے بتایا کہ وصولی کے اس کھیل میں ادنی سے اعلیٰ شامل ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وصولی کا یہ کالا کاروبار اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے۔

ممبئی یا ممبئی سے متصل علاقوں میں وصولی کی ان وارداتوں سے نہ صرف محکمہ ٹرافک پولیس بلکہ دوسری ریاستوں میں مہاراشٹر ریاست کی بھی بدنامی ہوتی ہے۔ اس بارے میں ریاستی حکومت کو سوچنے کی ضرورت ہے۔

Last Updated : Dec 10, 2020, 5:03 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details