ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقوں میں بازاروں کی تعداد زیادہ ہے لیکن لوکل ٹرین بند ہونے کے سبب بازار میں لوگوں کی تعداد برائے نام تھی۔ لوکل ٹرین بند ہونے سے ٹریفک کا نظام کافی متاثر ہوا تھا کیونکہ لوگ ٹرین سے سفر کی اجازت نہ ملنے پر اپنی ذاتی گاڑیوں سے سفر کرتے تھے۔
ممبئی میں کار بائیک کی تعداد میں اچانک اضافہ ہونے کے سبب بائکلہ سے سی ایس ٹی کا سفر ڈیڑھ گھنٹے میں طے ہوتا تھا۔ وہیں، اب حالات پہلے کے جیسے ہو گئے ہیں۔ اب محض آدھے گھنٹے میں یہ فاصلہ بس، کار یا دوسرے ذرائع سے طے کر سکتے ہیں۔
مقامی شخص عمران ملا نے کہا کہ عام لوگوں کے لیے ٹرین بند ہونے کے سبب یہاں لوگوں کی اور گاڑیوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہو گیا تھا، جس سے نہ صرف ٹریفک تھی بلکہ شور شرابا بہت تھا لیکن اب راحت ہے۔
مزید پڑھیں:
ممبئی میں ٹریفک نظام بہتر بنانے کے لئے ممبئی پولیس اور محکمہ ٹریفک نے ہر ممکن کوشش کی لیکن میٹرو کے کام جاری ہونے کے سبب کئی جگہوں پر سڑکوں کی چوڑائی کافی کم ہو گئی جس کے سبب روڈ کے اچھے خاصے حصّے پر میٹرو کا کام جاری ہے جبکہ بہت ہی کم حصے میں سڑک بنائی گئی ہے۔ جبکہ اس کے برعکس گاڑیوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتے نظر آرہا ہے حالانکہ حکومت نے علاقائی سطح پر پارکنگ کا انتظام کیا ہے تاکہ ممبئی کی عوام کو ٹریفک سے نجات ملے۔