اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ہر موقع پر شادی کی تقریب کم خرچ میں کی جائے'

کورونا وائرس وبا کے دوران نافذ کردہ لاک ڈاؤن میں کم اخراجات کے ذریعہ متعدد شادی کی تقریبات انجام دی گئیں۔

image
image

By

Published : Oct 1, 2020, 3:36 PM IST

لاک ڈاؤن کے دوران اکثر لوگوں نے قانون اور پولیس کے ڈر سے شادی کی تقریبات انتہائی سادگی سے انجام دی گئیں لیکن لاک ڈاؤن میں متوسط طبقے کے لیے یہ سختیاں کسی نعمت سے کم ثابت نہ ہوئی کیونکہ اس دوران متوسط اور غریب طبقہ کے لوگوں نے انتہائی قلیل رقم اور صرف 40 تا 50 افراد کی موجودگی میں اپنے بیٹی اور بیٹیوں کی شادی انجام دیں۔

شادی کی تقریب کم سے کم خرچ میں انجام دینے کی اپیل

اسی بات سے متاثر ہوکر مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے چند ذمہ دار افراد نے لاک ڈاؤن کی ہی طرز پر اب شادی یا اسی طرح کی ہر تقریب کو سادگی سے کرنے کا عہد کیا ہے اور اس تعلق سے مسلم طبقہ کے لوگوں کو بیدار کرنے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔

ممبئی شہر میں راحت فاونڈیشن نامی ایک غیر سرکاری تنظیم کے ذمہ داران متعدد جماعتوں اور رہنماؤں سے سادہ طرز پر شادی کی تقریب انجام دینے کے تعلق سے بات چیت کررہے ہیں تاکہ آئندہ اب مسلم طبقہ میں شادی کے موقع پر ہونے والے فضول اخراجات پر قدغن لگائی جاسکے اور یہ تقریب کم سے کم خرچ میں اپنے پایۂ تکمیل کو پہنچے۔

ممبئی سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے راحت فاونڈیشن کے صدر زید خان سے اس بارے میں سیر حاصل تفصیلی گفتگو کی اور سادہ طرز کی شادی سے متعلق ان کے منصوبے اور جدوجہد کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details