مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کی عطر بازاروں کا شمار بھارت میں عطر کی سب سے بڑی بازاروں میں ہوتا ہے۔ لیکن گزشتہ دو برسوں سے اس بازار کی حالت خستہ حال Mumbai's Perfume Market is in Bad Shape ہے۔
حالانکہ حالیہ کووڈ کے دوران حکومت کی جانب سے کورونا گائیڈ لائن میں نرمی برتے جانے کی وجہ سے اس کاروبار اور اس سے وابستہ کاروباریوں کی حالت بہتر ہوئی ہے، لیکن ماہ مقدس رمضان کو دیکھتے ہوئے عطر کاروباری پھر سے یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ عطر کا بازار سجایا جائے یا نہیں۔
کاروباریوں کا کہنا ہے کہ ماہ مقدس رمضان میں عطر کا بازار سجایا جائے اور کووڈ قوانین کا حوالہ دیکر حکومت یہاں پابندیاں عائد کر دے، تو کیا ہوگا، گزشتہ دو برسوں میں جو لوگ اپنے کاروبار میں دوبارہ سے ابھرے ہیں وہ پھر سے پریشان ہوجائیں گے۔