اردو

urdu

ETV Bharat / state

Eid Al Adha 2022: ممبئی کی دیونار بکرا منڈی عید الاضحیٰ کے پیش نظر کھول دی گئی - دیونا بکرا منڈی میں مویشی تاجروں کی آمد

انور خان نامی تاجر گزشتہ دس برسوں سے بکروں کی تجارت کرتے ہیں، انور خان ہر سال راجستھان سے اپنے بکروں کو لیکر یہاں آتے ہیں، دیونار منڈی اس بار بہت ہی اصول وضوابط کے ساتھ کھولی گئی ہے، پہلے دن کی ہی بارش میں کچھ جگہوں پر پانی بھرنے سے تاجر پریشان نظر آرہے ہیں، کیونکہ بارش کے پانی کے سبب انہیں مویشیوں کو رکھنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ Deonar Bakra Mandi was opened this year

دیونا بکرا منڈی
دیونا بکرا منڈی

By

Published : Jun 30, 2022, 12:58 PM IST

ممبئی: بھارت کی بڑی مویشی منڈیوں میں سے ایک ممبئی کی دیونار منڈی عید الاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر کھول دی گئی ہے، ملک کے مختلف گوشوں سے مویشیوں کے تاجرین اپنے جانور فروخت کرنے کے لیے یہاں آتے ہیں، ریاست گجرات، راجستھان، اتر پردیشاور مدھیہ پردیش سمیت دیگر ریاستوں سے تاجر یہاں آکر اپنے مویشیوں کو فروخت کرتے ہیں۔ انور خان نامی تاجر گزشتہ دس برسوں سے بکروں کی تجارت کرتے ہیں، انور خان ہر سال راجستھان سے اپنے بکروں کو لیکر یہاں آتے ہیں، دیونار منڈی کو اس بار بہت ہی اصول وضوابط کے ساتھ کھولا گیا ہے، پہلے دن کی ہی بارش میں کچھ جگہوں پر پانی بھرنے سے تاجر پریشان نظر آرہے ہیں، کیونکہ بارش کے پانی کے سبب انہیں مویشیوں کو رکھنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

دیونا بکرا منڈی

مز ید پڑھیں:مہاراشٹر: عید الضحٰی کے لیے سرکولر جاری

عاصم نامی یوٹیوبر کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو برسوں سے کووڈ کے سب یہ منڈی بند تھی، تاہم کورونا کے کیسز میں نمایاں کمی کے بعد رواں برس اسے کھولا جارہا ہے، مذکورہ منڈی میں اب تک تقریباً 0007 سے زائد بکرے آچکے ہیں، تاہم مویشی تاجروں کو خریداروں کی آمد کا انتظار ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details