اردو

urdu

ETV Bharat / state

تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شرکت کرنے والے 20 غیر ملکی باعزت بری - تبلیغی جماعت

ممبئی کے اندھیری میٹروپولیٹن عدالت نے کہا کہ ملزمین پر جو الزمات عائد کیے گئے تھے وہ ثابت نہیں ہوئے۔ عدالت نے کورونا وائرس وبا کے دوران جاری لاک ڈاؤن میں ممنوعہ احکامات کی خلاف ورزی کے الزام میں دہلی کے مرکز میں ہوئے تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شرکت کرنے والے 20 غیر ملکیوں کو باعزت بری کر دیا ہے۔

20 foreigners released who attended the tablighi jamaat gathering
ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کی دفعات کے تحت بھی الزمات عائد کیے گئے تھے

By

Published : Oct 20, 2020, 9:55 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کی مقامی عدالت نے کورونا وائرس وبا کے دوران جاری لاک ڈاؤن میں ممنوعہ احکامات کی خلاف ورزی کے الزام میں دہلی کے مرکز میں ہوئے تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شرکت کرنے والے 20 غیر ملکیوں کو باعزت بری کر دیا ہے۔

گذشتہ روز جاری کیے گئے اپنے ایک حکم میں مقامی اندھیری میٹروپولیٹن عدالت کے مجسٹریٹ آر آر خان نے کہا کے استغاثہ نے ملزمین پر جو الزمات عائد کیے تھے وہ ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کی دفعات کے تحت بھی الزمات عائد کیے گئے تھے

عدالت نے مزید کہا کہ 'معاملے کے ریکارڈ، حقائق اور حالات کے شواہد کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ واضح ہے کہ زیر سماعت حکم کو نہ تو عوامی طور پر نافذ کیا گیا اور نہ ہی ملزمین کے نوٹس میں لایا گیا'۔

مجسٹریٹ آر آر خان نے اپنے حکم میں اس ضمن میں گواہوں نے استغاثہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گواہوں نے بھی دوران گواہی عدالت کو بتلایا کہ ملزمین نے پولیس کمشنر کے لاک ڈاؤن اصولوں اور حکم کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔

عدالت نے یہ بھی کہا کہ گواہوں کے بیانات ریکارڈ پر موجود دستاویزی ثبوتوں کے برخلاف ہیں۔

واضح رہے کہ اپریل کے مہینے میں ڈی این نگر پولیس اسٹیشن نے ملزمین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 188 (سرکاری ملازمین کے ذریعہ حکم کی نافرمانی)، 269 اور 270 (خطرناک بیماری کا انفیکشن پھیلانے کا امکان) کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ ان پر غیر ملکی دفعات، وبائی امراض بیماری دفعات اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کی دفعات کے تحت بھی الزمات عائد کیے گئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details