ممبئی پولیس کے مطابق ہلاک شدہ شخص ریلوے اسٹیشن پر گداگری کرکے اپنی گزر بسر کیا کرتا تھا۔
پولیس نے جب اس شخص کی جھوپڑی کی تلاشی لی تو انھیں وہاں نوٹوں اور ریزگاروں سے بھرے ہوئے تھیلے ملے۔مزید یہ کہ اس شخص کے بینک میں بھی کافی پیسے جمع ہونے کے دستاویزات پائے گئے۔
حادثاتی طور پر ہلاک ہوئے شخص کی شناخت 70 سالہ بیرابی چند آزاد کے طور پر ہوئی ہے۔ جو گوونڈی ریلوے اسٹیشن کے کنارے بنی جھوپڑی میں رہائش پذیر تھا۔
جمعہ کی شب کو ریلوے لائن پار کرتے ہوئے بیرابی چند آزاد ٹرین کی زد میں آنے سے شدید زخمی ہوا تھا جسے فوری طور پر گھاٹ کوپر کے راجا واڑی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔