بھارت کے معاشی دارالحکومت ممبئی اور اس سے متصل شہر تھانے میں دیوالی کی دھوم کے ساتھ ہی سونے سے بنی مٹھائی کی بھی زبردست دھوم ہے۔
سونے سے بنی منفرد مٹھائی کی دھوم۔ ویڈیو ملک، ان دنوں اقتصادی مندی کا شکار ہے لیکن تھانے ضلع کی ایک مٹھائی کی دکان پر اس مندی کا کوئی اثر نظر نہیں آ رہا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس مٹھائی کی دکان پر ایک مٹھائی ایسی بھی ہے جسے تیار کرنے کے لیے سونے کے اوارق کا استعمال کیا گیا ہے۔
سونے کی آسمان چھوتی قیمتوں کے ساتھ ہی سونے سے تیار ہونے والی اس مٹھائی کی قیمت بھی کافی زیادہ ہے، اس کی قیمت تقریباً 11 ہزار روپے فی کلو ہے لیکن لوگوں میں اس کی مقبولیت کافی زیادہ ہے اور مہنگی ہونے کے باوجود بڑے شوق سے لوگ اسے خرید رہے ہیں۔
تھانے ضلع کی پرشانت کارنر نامی مٹھائی کی دکان دیوالی اسپیشل مٹھائی پر سونے کے اوراق چرھائے گئے ہیں اور اس کی خوبصورت پیکنگ کے سبب لوگ دیوالی کے موقع پر اپنے عزیز و اقارب کو دیوالی کا تحفہ دے رہے ہیں۔