گزشتہ روز ممبئی شہر مختلف فائیو اسٹار ہوٹلز کو بم سے اڑانے کی دھمکی کا ای میل موصول ہوا تھا جس کے بعد ممبئی کرائم برانچ اور اے ٹی ایس نے اس کی تفتیش کا آغاز کیا لیکن ای میل فرضی تھا۔
ممبئی: فائیو اسٹار ہوٹلز کو بم سے اڑانے کی دھمکی - فائیو اسٹار ہوٹلوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی
لشکرِ طیبہ نامی شدت پسند تنظیم نے مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے مختلف فائیو اسٹار ہوٹلوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی ہے جس کے بعد سے ممبئی پولیس سمیت انسداد دہشت گردی دستے نے حفاظت کے سخت اقدامات کئے ہیں۔
فائیو اسٹار ہوٹلز کو بم سے اڑانے کی دھمکی
فی الوقت ممبئی پولیس نے جنوبی ممبئی کی تاج ہوٹل اور اوبرائے ہوٹل کے علاوہ شہر کی تمام فائیو اسٹار ہوٹلوں میں سخت حفاظتی انتظامات کئے ہیں جبکہ ہوٹل کے گاہکوں کو بھی میٹل ڈٹیکٹر اور دیگر حفاظتی ذرائع سے گذرتے دیکھا گیا۔
ممبئی پولیس کے جوائنٹ کمشنر رستوگی نے بتایا کہ 'مختلف فائیو اسٹار ہوٹلوں کو یہ ای میل موصول ہوا تھا، ہم نے اس کی جانچ بھی کی ہے، ای میل کے فرضی ہونے کا ثبوت ملنے کے بعد بھی سیکورٹی کے سخت اقدامات کئےگئے ہیں۔
Last Updated : Mar 1, 2020, 11:07 PM IST