اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی: مسلم اکثریتی علاقوں میں جانوروں کی تجارت کا وجود خطرے میں - ایس بی یو ٹی

موجودہ وقت میں بوہرہ محلہ کو از سر نو تعمیر کیا جا رہا ہے، جس کے سبب اس طرح سے پالتو اور گھریلو جانوروں کو دیکھنا بیتے وقت کی بات ہو جائے گی۔ کیونکہ یہ جگہ بھی از سر نو تعمیر کی فہرست میں ہے۔

Mumbai: The existence of animal trade in Muslim-majority areas is under threat
ممبئی: مسلم اکثریتی علاقوں میں جانوروں کی تجارت کا وجود خطرے میں

By

Published : Jan 11, 2021, 8:40 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی میں رہنے والے ابراہیم عبداللہ دلوی کو علاقے کے لوگ ماموں کے نام سے پکارتے ہیں۔ ابراہیم عبداللہ دلوی کو بچپن سے ہی جانوروں کو پالنے کا شوق ہے۔ بچپن سے ہی جانوروں سے محبت کو ماموں نے پیشے میں تبدیل کر دیا۔ گزشتہ 20 برسوں سے ابراہیم دلوی بکروں اور مرغیوں کی تجارت چھوٹے پیمانے پر کر رہے ہیں۔

ممبئی: مسلم اکثریتی علاقوں میں جانوروں کی تجارت کا وجود خطرے میں

ان دنوں عبداللہ دلوی کے پاس خاصی تعداد میں جانور موجود ہیں۔ جن کو بیچنے کا سلسہ عرصۂ دراز سے جاری ہے۔

ممبئی جیسی گنجان آبادی والی جگہ جہاں انسانوں کو رہنے کی دقت ہے، اس مقام پر ابراہیم دلوی نے جانوروں کو پال کر تجارت شروع کی، جس میں وہ کامیاب بھی ہوئے۔

ممبئی: مسلم اکثریتی علاقوں میں جانوروں کی تجارت کا وجود خطرے میں

موجودہ وقت میں بوہرہ محلہ کو از سر نو تعمیر کیا جا رہا ہے، جس کے سبب اس طرح سے پالتو اور گھریلو جانوروں کو دیکھنا بیتے وقت کی بات ہو جائے گی۔ کیونکہ یہ جگہ بھی از سر نو تعمیر کی فہرست میں ہے۔

مزید پڑھیے: ایم بی اے کرنے والے نوجوان نے پان کی انوکھی دکان کھولی

ابراہیم کہتے ہیں کہ اس تجارت کو آگے بڑھانے کے لئے کسی دوسری جگہ کا انتظام کرنا ہوگا۔ فی الحال ابراہیم بھی اس بات کے منتظر ہیں کہ علاقے کو از سر نو تعمیر کرنے والی کمپنی ایس بی یو ٹی اس جگہ کے عوض کس مقام پر جگہ مہیا کرے گی، تاکہ ان کی روزی روٹی چل سکے۔

ممبئی: مسلم اکثریتی علاقوں میں جانوروں کی تجارت کا وجود خطرے میں

ممبئی کے یہ علاقے جہاں مسلمانوں کی اکثریت ہے، یہاں لوگوں کو گھریلو تقریبات کے لئے ان جانوروں کو خریدنے کے لئے دور دراز نہیں جانا پڑتا، کیونکہ مسلم علاقوں میں اس طرح چھوٹے پیمانے پر لوگ طویل عرصے سے کاروبار کرتے چلے آرہے ہیں جو روایتی بازار کا بھی ایک حصہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details